Baseerat Online News Portal

تمل ناڈو: شیوکاشی واقع 2 پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکہ، 6 خواتین سمیت 113 افراد کی موت، کئی دیگر زخمی

تمل ناڈو کے وِردھو نگر ضلع میں گزشتہ 15 دنوں میں پٹاخہ بنانے والی جگہ پر دھماکہ سے متعلق 5 الگ الگ واقعات میں 30 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

تمل ناڈو واقع وِرُدھونگر ضلع کے شیوکاشی میں منگل کے روز 2 الگ الگ پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکہ ہونے سے تقریباً 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں مقامی اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس حادثہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین میں 6 خواتین شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کو لے کر جانچ کا عمل جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ پہلے شیوکاشی میں ہی ایک پٹاخہ یونٹ میں دھماکہ سے 7 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ وِردھو نگر ضلع میں گزشتہ 15 دنوں میں پٹاخہ بنانے والی جگہ پر دھماکہ کے 5 الگ الگ واقعات میں 30 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ شیوکاشی کو ہندوستان میں پٹاخہ کی راجدھانی کی شکل میں جانا جاتا ہے جہاں پٹاخہ فیکٹریوں کا سالانہ کاروبار تقریباً 6000 کروڑ روپے ہے۔ لیکن لگاتار ہو رہے حادثات نے لوگوں میں فکر پیدا کر دی ہے۔

Comments are closed.