Baseerat Online News Portal

توبہ واحتساب اورنٸے سال کا عزم ۔۔۔

احمدنادر القاسمی۔یکم جنوری ٢٠٢٢۔بروز شنبہ۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب انسان مرتاہے تو تین چیزیں اس کے ساتھ قبرتک جاتی ہیں ۔ان میں سے دو واپس لوٹ کر آجاتی ہیں ۔اور ایک اس کے ساتھ جاتی ہے۔۔چنانچہ جب جنازہ چلتاہے تو اس کے پیچھے ۔اس کے اہل خانہ وعزیزواقرب اوردیگر لوگ ۔اس کا کمایاہوا مال ۔اوراس کاکیاہواعمل چلتاہے ۔۔مال اوراہل خانہ ۔دفن کرکے واپس آجاتے ہیں ۔اوراسکا دنیامیں کیاہواعمل اس کے ساتھ چلاجاتاہے۔۔(بخاری۔کتاب التوبہ)۔
اب توبہ کیاہے ۔یہ دیکھنا ہے ۔توبہ یہ نہیں ہے کہ ہم صرف اپنی زبان سے توبہ توبہ کرلیں ۔بلکہ توبہ یہ ہے کہ غلط کام آدمی کررہاہے تو اسے اسی دن سے چھوڑ دے ۔۔سود لیتاتھا تو بندکردے ۔غیبت۔حسد۔منافقت اورچغلی کاعادی ہے تو اسے ترک کردے ۔کارمیں غلط بیانی اوردھوکہ دھڑی کرتاتھا ۔تو نہ کرنے کاتہیا کرلے۔حرام طریقے سے روزی کماتاتھا تو اسے چھوڑ کر حلال طریقہ اختیار کرلے۔۔نہیں پڑھتاتھاتو آج سے نماز کاپابند ہوجاۓ ۔۔شراب کی لت ہے تو چاہے جیسے بھی حالات آٸیں ۔اس کے قریب نہ جانے کاعزم مصمم کرلے۔کسی گناہ میں مبتلا ہے اورشیطان نے اسےبھٹکا رکھاہے تواس سے باز آجاۓ ۔ ۔ ۔یہ ہے دراصل توبہ اوراس کی حقیقت۔۔اوریہ وہ عزم ہے جوانسان کو رب سے بھی قریب کرتاہے ۔مصاٸب وآلام بھی دورہتے ہیں ۔اوررحمت خداوندی بھی انسان کا استقبال کرتی ہے۔
میں آپ کو ایک مثال دیتاہوں ۔دیکھٸے ہر بری عادت کو چھوڑدینا بھی توبہ ہے ۔اورنماز کا پابندہوجانابھی ایک توبہ ۔ہے۔۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بیٹھاہواتھا کہ ایک آیا اوراس نے کہا ۔یارسول اللہ مجھ سے گناہ سرزد ہوگیاہے ۔آپ میرے اوپر حد جاری فرمادیجٸے ۔تو حضرت انس کہتے ہیں کہ حضورﷺ نے اس سے کوٸی سوال نہیں فرمایا ۔گویا اس کی بات پر کوٸی توجہ نہیں دی ۔پھر حضرت انس فرماتے ہیں نماز کاوقت ہوگیا تواسنے نبیﷺ کے ساتھ نماز ادا کی ۔جب نبی ﷺ نماز سے فارغ ہوٸے تو وہ شخص پھر خدمت جناب ﷺ میں حاضر ہوا اورکہنے لگا یارسول اللہ مجھ سے گناہ سرزد ہوگیاہے آپ ﷺ کتاب الہی کے مطابق ہمارے اوپر حد جاری فرمادیجٸے ۔توآپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا تم نے میرے ساتھ نماز نہیں پڑھی ؟ تو اس نے جواب دیا ۔جی ہاں ۔تو آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی تمارے گناہ معاف کردیٸے۔۔یایہ فرمایا اللہ نے تمہارے اوپر حد جاری فرمادی۔۔(بخاری کتاب الحدود)
توہمیں اس بات ذہن نشیں کرناچاہٸے کہ نماز بھی انسان کی خطاووں کو مٹادیتی ہے۔۔اللہ تعالی اس نٸے سال کو ایمان واحتساب اورتوبہ واستغفار کے ساتھ گزارنے کی توفیق دے ۔مصاٸب وآلام کو دورفرماۓ ۔اوربرکت وسلامتی والی زندگی میسرکرے ۔آمین۔

Comments are closed.