Baseerat Online News Portal

طلبۂ مدارس مثالی مدرس کیسے بنیں؟ کتاب تأثرات کےآئینےمیں

 

طلبۂ مدارس مثالی مدرس کیسے بنیں؟

کتاب تأثرات کےآئینےمیں

*مؤلف کتاب نےطلبۂ مدارس مثالی مدرس کیسےبنیں؟ اس موضوع پر کتاب وسنت، علماءِسلف اور اکابرامت کےارشادات کا حسین گلدستہ جمع فرمایا؛ جسےمیں نےبغرض استفادہ پڑھا، بلاشبہ یہ مجموعہ درس وتدریس سےوابستہ احباب کےلیے زریں نصائح کاعلمی ہدیہ ہے۔*(مولاناقاسم صاحب مظفرپوری رحمة اللہ علیہ)

*ہمیں مسرت ہےکہ عزیز فاضل جناب مولانامفتی صدیق احمد زیدعلمہ فاضل افتاءمدرسہ شاہی مرادآباد ۱۴۴۰ھ نے اس موضوع پرمختلف کتابوں اوربیانات سےمفیدموادجمع کردیاہے،جس سےطلبہ واساتذہ بخوبی فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔* (مولانا مفتی سید محمدسلمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم)

*ایک محنتی اورمخلص طالب علم اچھامدرس کیسے بن سکتاہے؟ اس سلسلےمیں مفتی صدیق احمدسلمہ نےاپنےخیالات کی ترجمانی تحریری شکل میں کی ہے؛ جستہ جستہ مقامات سےدیکھنے سےمضمون کومفیدپایا۔ اللہ تعالی قبول فرمائے۔ آمین*(مولاناقاری عبدالرشیدصاحب اجمیری دامت برکاتہم)

*حقیقت میں فاضل مضمون نگارنےمدرسین اورطلبہ کےدرمیان جوربط اورتعلق ہے،اس کو بڑے دل نشیں اندازمیں پیش کیاہے. ہم دعاءکرتے ہیں؛انہوں نےدینی تعلیم کی ایک مثبت راہ کی طرف رہنمائی کی ہےـ*(مولاناشمس الھدی صاحب دامت برکاتہم خلیفہ حاجی منظوراحمد نقشبندی )

*کتاب کا نام ہی اپنےمشمولات کےبارےمیں مکمل وضاحت کررہاہے؛ مؤلف کتاب نےجس موضوع پرقلم اٹھایاہےاس کی اہمیت اس لیے بڑھ جاتی ہےکہ انہوں نےایک طالب علم کی نگاہ سےیہ دیکھنے کی کوشش کی ہےکہ دوران تعلیم ہی مثالی مدرس بننےکےلیے کیاجتن کیے جاسکتے ہیں؟ یہ کتاب اس موضوع پر ان کاحاصل مطالعہ ہے، بلکہ ایک کشکول ہے، جس میں آیات واحادیث، اکابرکےتجربات وملفوظات اوران کےواقعات کوبڑے خوبصورت اندازمیں سجایا گیاہے۔ یہ کتاب اپنے اختصار کے باوجود مواد کی کثرت کی بناپرممتازہے۔*(مفتی یاسرندیم الواجدی)

*معلم کے لیے اپنی شخصیت، اخلاق و کردار کو کس طرح مثالی بنانا چاہیے؟ اوریہ کیوں کر ممکن ہے؟ نیز مثالی معلم بننے کے لیے کب سے تیاری کرنی چاہیے؟ ان سوالات کا جواب’ رفیقِ درس جناب مفتی صدیق احمد ایک عرصے تک خود اپنے زمانۂ طالبِ علمی میں تلاش کرتے رہے، وہ کافی عرصہ اس جستجو میں رہے، پھر جب وہ محسوس کرنے لگے کہ انھیں مطلوبہ جوابات مل چکے ہیں ؛ توانہوں نے اولاً مختصر نوٹس تیار کیے؛ پھر ان میں بہت سے مفید اضافے کیے اورمختلف قیمتی باتوں کوجمع کیا؛ نتیجۃً ایک حسین گلدستہ تیار ہوگیا، جو آپ کے ہاتھوں میں ہے۔*
(یکےازرفیق درس مفتی محمد انعام اللہ حسن حیدرآبادی )

خواہش مندحضرات اس نمبر پر رابطہ کریں ـ
8000109710

Comments are closed.