Baseerat Online News Portal

قاضی محمد اکرم عثمانی اشفاقی کو مفتی اعظم راجستھان ایوارڈ

 

?️ جمشید خان قادری

15 اکتوبر 2021عیسوی بمطابق 8ربیع الاول 1442ہجری بروز جمعة المبارکہ ٨ویں عرس مفتی اعظم راجستھان علیہ الرحمہ و٦٣ ویں جشن دستار فضیلت کے پر بہار موقع پہ مولانا قاضی محمد اکرم عثمانی اشفاقی کی دینی خدمات کو دیکھتے ہوٸے مفتی اعظم ایوارڈ سے نوازا جانا قابل صد رشک وقاضی صاحب کو صمیم قلب مبارکباد

اس موقع پہ چند سطریں ناظرین کی نظرکرتاہوں امید ہیکہ دینی کام کرنے والوں کو ایک نیا حوصلہ نٸی اینرجی ملے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور نے بے شمار باکمال اصحابِ علم و فن کو پیدا کیا ،ہزاروں مبلغین تیار کٸے ۔

جامعہ اسحاقیہ کے فرزندان کی ایک طویل فہرست ہے،جو اپنی جگہ دین متین کی خدمات جلیلہ پر مامور ہیں اوراپنی بے پناہ صلاحیتوں نیز محنتوں سے ایک جہاں کو روشن کٸے ہوٸے ہیں.

جامعہ اسحاقیہ کے 2008 کے فارغ التحصیل علمإ میں شہر قاضی میڑتا ،پیکر وفا ،خانوادہ عثمانیہ کے چشم وچراغ حضرت مولانا قاضی محمد اکرم عثمانی اشفاقی کا نام بڑے سنہرے الفاظ میں لکھا جاٸیگا، آپ ایک بےباک نقیب ،جرات مند خطیب اور دین وسنیت کے سچے خادم ومبلغ ہیں، فراغت کے بعد سے تاہنوز بہت سارے دینی کارنامے انجام دیٸے ہیں اور دے رہے ہیں جس سے نہ صرف علاقہ ناگور فیضیاب ہورہا ہے بلکہ پورا راجستھان آپکے کارہائے دینیہ کی خوشبو سے عطر بیز ہورہا ہے آپکی مسلسل سعی کی بدولت اس علاقے کی سنیت میں مزید چار چاند لگ گٸے. فالحمد للہ علی ذالک

 

موصوف ضلع ناگور کے مشہورقصبہ میڑتا سیٹی کے ایک علمی خانوادہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم و تربیت قصبہ ہی کے مکتب میں ہوئی ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد موصوف نے دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور میں داخلہ لیا،فراغت تک حضور مفتی اعظم راجستھان حضرت علامہ مفتی اشفاق حسین نعیمی نوراللہ مرقدہ،علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب قبلہ رضوی شیخ الحدیث دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور کی بے پناہ شفقتوں، نیز اپنی محنتوں سے تعلیمی سفر جاری رکھا،نیز جملہ اساتذہ کرام سے کسبِ فیض کرتے ہوئے اپنے دامن کو علم و فن کے جواہر سے بھرتے ہوئے اپریل٢٠٠٨ء میں سندِ فراغت حاصل کی،

دینی خدمات

موصوف فراغت کے بعد اپنی پشتینی امامت وقضاةپر رہ کر دینی خدمات کو انجام دے رہے ہیں،فی الوقت اپنے آباٸی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ سنی ایجوکیشل ٹرسٹ میڑتا سیٹی کو سن٢٠١٢ میں قاٸم کیا

جہاں سے دیہی علاقوں کے گاہے بگاہے دورے کرکے وہاں تعلیمی مدد پہونچارہے ہیں، چھوٹی چھوٹی بستی میں امام ومدرس رکھکر دینی کاموں کو انجام دے رہے ہیں، ہر مہینے کے آواخر میں مضافات میڑتا ہر مہینے کی درمیانی تاریخوں میں اندرون شہر یعنی (ماہانہ تین تبلیغی دورے)کا شیڈول متعین ہے

ایسے تقریبا 45 گاٶں ہیں جہاں کلی طور پر قاضی صاحب کی قاٸم کردہ کمیٹی کام کرر ہی ہے.

شبینہ مدارس

مزید برآں عشإ بعد اٸمہ بشمول آپ، دھندہ کرنے والے، مزدور کش لوگوں کودینیات کا درس دیتے ہیں

درس قرآن کی محافل (سورہ قیامہ، سورہ حدید،سورہ بروج)

درس حدیث آپکی محافل کو چار چاند لگا ٸے ہوٸے ہیں

۔ دوسال قبل 3 بیگھہ اراضی خرید کر اس پہ فلک بوس عمارت بناٸی جس کا نام دارالعلوم عثمانیہ قاسمیہ( باسنی کرکوال) رکھااور ادارے کو ترقی کی بلندیوں تک پہونچا رہے ہیں، جس کی شاندار بلڈنگ زاٸرین کو دعوت نظارہ دے رہی ہے، جہاں علوم دینیہ وعصریہ قابل اساتذہ کی نگرانی میں پڑھاۓ جارہے ہیں.

 

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں:

مستقبل کے عزاٸم ۔۔

ایک مضبوط بیت المال۔

ایک مسلم ہاسپیٹل

مسلم بچیوں کے لٸےدینی ودنیوی تعلیمی ادارہ

جوانشإاللہ بہت جلدہی پایہ تکمیل کو پہونچیں گے

اللہ کرے آپ کا یہ دینی سفر یونہی جاری وساری رہے اور علم وفضل کی تابانیاں مثل خورشید وانجم جگمگاتی رہیں—-

Comments are closed.