Baseerat Online News Portal

مفتی مجیب الرحمن مصباحی ہمہ جہت شخصیت تھے:محمدقمرانجم فیضی

واضح ہو کہ بروز جمعرات کو محب مکرم حضرت علامہ مولانا مفتی مجیب الرحمن خان صاحب قبلہ مصباحی( استاذ دارالعلوم فخرالعلوم بلرامپور) کا انتقال پر ملال ہوگیا ہے۔ آپ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے آپ کو گونڈہ لے جایاگیا، مگر ہاسپٹل پہونچتے ہی آپ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، اناللہ واناالیہ راجعون، فخر القراء منبع اخلاص حضرت علامہ قاری عبدالرحمن ضیائی صاحب قبلہ ممبئی نے مجھے فون کرکے یہ دل دہلا دینے والی خبر سنائی،جسے سن کر میری آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے، پہلے تو مجھے یقین نہیں ہوا۔ مگر مرضی مولی از ہمہ اولی،اب کسی کا کوئی بھروسہ نہیں۔کون کب، کہاں کیسے دنیا سے چلاجائے۔ابھی کچھ ماہ پیشتر آپ کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہوا تھا۔ آپ بہت ہی خوش مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔آپ میری تحریروں کو خوب شوق سے پڑھتے تھے اور دعاؤں سے بھی نوازتے تھے۔لہذا تمام حضرات سے گذارش ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کا استعمال ضرور کریں۔تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، تعزیت کرنے والوں میں خصوصی طور پر، حضرت علامہ فیاض احمد برکاتی مصباحی جنرل سکریٹری مدراس عربیہ ٹیچرس ایسوسی ایشن بلرامپور، حضرت علامہ مفتی اسرار احمد فیضی واحدی، حضرت قاری عبدالرحمن ضیائی ممبئ، حضرت قاری نورالہدی مصباحی گورکھپوری، حضرت علامہ عبدالرشید مصباحی، حضرت سید شہزاداحمد صاحب دھانے پور،قاری معراج احمدقادری مہنون ودھان سبھاگونڈہ، مولاناجمال اخترصدف، علامہ محمدافسرعلوی، عبدالسبحان منظری،ڈاکٹرمحمدقائم الاعظمی علیگ، مفتی عبدالحکیم نوری، عبداللہ عارف صدیقی وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں،اخیر میں اللہ تعالی سے دعاہے کہ حضرت کے روح کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے۔اور پسماندگان کو صبر جمیل اجر جزیل عطا فرمائے،اور مولی کریم اس ماہ مبارک کے تصدق آپکی بے حساب مغفرت فرماکر مکین جنت بنائے ۔آمین بجاہ شفیع المذنبین ﷺ۔

Comments are closed.