Baseerat Online News Portal

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی الہدیٰ انگلش اسکول آمد، ذمہ داران سے ملاقات، تعلیم کو بنیادی ضرورت اور عبادت قرار دیا

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی الہدیٰ انگلش اسکول آمد،

ذمہ داران سے ملاقات، تعلیم کو بنیادی ضرورت اور عبادت قرار دیا

دربھنگہ۔ ۱۶؍ فروری (محمد رفیع ساگر) تعلیم ایک بنیادی ضرورت اور اہم عبادت ہے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے الہدیٰ انگلش اسکول دربھنگہ کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران یہ باتیں کہیں، انہو ںنے کہا کہ بہترین انداز میں اور کامیاب طریقہ پر ادارہ چلانے اور اسے ترقی دینے کے لیے تین باتیں انتہائی ضروری ہے(۱) طلبہ کی صلاحیت کو پروان چڑھانے اور دیگر امور کی درستگی میں اساتذہ اور دوسرے ذمہ داران انفرادی اور طور پر خوب محنت (۲) ذمہ داران، اساتذہ اور کارکنان آپسی اتحاد و اتفاق کے ساتھ ادارہ کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں اور کسی بھی کام میں میں ادارہ کے افراد کی آواز ایک ہو(۳) ہر کام کا نظام صاف و شفاف ہو ۔ مولانا رحمانی نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ مسلمانوں کے ہر کام میں دین کی شمولیت اور اللہ کی رضا مقصود ہونی چاہئے، جیساکہ قرآن مجید میں ہے؛ إن صلاتي و نسكي و محياي و مماتي لله رب العالمين ۔اخیر میں مولانا رحمانی نے کہا کہ: ملک کی تاریخ کو بدلنے کی کوششیں جاری ہے، ایسے وقت میں ہمیں اسلامی کلچر و تہذیب کو باقی رکھتے ہوئے نئی نسل کو اپنی تاریخ سے واقف کرانے کی ضرورت ہے اس موقع پر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب، الہدیٰ انگلش اسکول کے ڈائریکٹر ماسٹر عنایت اللہ کے علاوہ اسکول کے چئیرمین ماسٹر اسلم، پرنسپل ماسٹر سرفراز حاضر، مولانا مظفر احسن رحمانی ( معتمد امور عامہ: دارالعلوم سبیل الفلاح جالے) المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کے شعبۂ فقہ کے طالب علم محمد عمر فاروق قاسمی، مولانا عارف مظاہری، مولانا سمیر احمد ندوی وغیرہ موجود تھے۔

Comments are closed.