Baseerat Online News Portal

مولانا کلب صادق کاانتقال: ایک عظیم ملی خسارہ شاہنوازبدرقاسمی

مولانا کلب صادق کاانتقال: ایک عظیم ملی خسارہ

شاہنوازبدرقاسمی

ہندوستان کے مشہور شعیہ عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سینئر نائب صدر مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی وفات ملت اسلامیہ ہند کیلئے ایک عظیم سانحہ اور ملی خسارہ ہے، وہ شعیہ کے مشہور عالم دین ہونے کے باوجود سنی جماعت خاص طور پر مسلم پرسنل لا بورڈ سے جو تعلق رکھا وہ اپنے آپ میں ایک مثال اور تاریخی کارنامہ ہے، مسلکی اتحاد کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں، بھارت میں مسلکی اتحاد کے علمبردار کے طور پر انہیں ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا انہوں نے ہر پلیٹ فارم سے ملک و ملت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیشہ آواز اٹھانے کا کام کیا، وہ موجودہ عہد کے ان علماء میں شمار کئے جاتے ہیں جسے ہر طبقہ میں یکساں مقبولیت اور محبوبیت حاصل ہے ، زمانہ طالب علمی سے کئی مرتبہ ان سے ملنے جلنے کا اتفاق ہوا، ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے دیوبند کی وجہ سے بہت خیال کرتے اور کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ اگر کسی تقریب میں ان کی نظر پڑگئی تو ضرور اپنے پاس بلاتے اور برابر میں بیٹھاتے اور خوب دعائیں دیتے، مولانا سخت سوال کرنے پر بہی بہت نرمی سے جواب دیتے، انہوں نے تعلیمی شعبہ میں کئی نمایاں کام کئے ہیں_

اللہ پاک مولانا مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے_

Comments are closed.