Baseerat Online News Portal

پٹاخہ جشن اور تھالی ریلی کے بعد

محمدشارب ضیاء رحمانی
چارر لاکھ صرف یوپی میں اور دو لاکھ بہار میں مزدور پہونچے ہیں-لیکن پورے ملک میں صرف نوے ہزار ٹیسٹ ہواہے- ابھی جو بیرون ملک سے آئے ہیں ان کی تعداد کے برابر بھی جانچ نھیں ہوئی ہے-بہار جو مزدور پہونچ رہے ہیں ان کا چیک اپ نھیں ہورہاہے-یا تو بخار چیک ہوتاہے،یاکچھ کو احتیاطا آئسولیٹ کیاگیا جب کہ بیشتر پکڑ میں آئے نھیں-اور کچھ کو فارم بھر کر مہرلگادیا-چیک اپ ہوگیا-ڈاکٹر الگ پریشان ہیں-نرسیں اور طبی عملہ ہڑتال پر مجبور ہیں-ڈاکٹروں سے بات کی بجائے کھلاڑیوں سے کورونا سے لڑنے پر وِچار ہورہاہے-کیا مذاق چل رہاہے-گویا الیکشن کی تیاری ہو-صرف عوام کے سیریس ہونے سے کچھ نھیں ہوگا-ایسی حالت میں بھی عدم سنجیدگی دراصل سب سے زیادہ تشویش کی وجہ ہے-دہلی،پنجاب،ہریانہ،راجستھان سے جس بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی-دہلی میں ہجوم لگ گیا-یہی کورونا پھیلنے کا سبب ہے جس کے لیے کجریوال اور یوگی ذمے دار ہیں-باقی دیگر ریاستوں کی ناکامی الگ ہے-نظام الدین مرکز کی طرح امرتسر،کاشی،اجین میں بھی غیرملکی بلکہ چینی سمیت لوگ جمع ہیں اور پھنسے ہوئے ہیں لیکن وہ صرف پھنسے ہوئے ہیں،چھُپے ہوئے نھیں ہیں-ویسے دہلی کے ہیلتھ منسٹر کے مطابق دہلی کے پاس اب دو دن کا کٹ موجودہے-بہار کے چیف سکریٹری بتاتے ہیں کہ بہارنے پانچ لاکھ پی پی ای کی مانگ کی تو صرف چارہزار دییے گئے-ماسک،پی پی ای اور ٹیسٹ کٹس کی زیادہ کمی ہے-اطالوی پی ایم رو رہے ہیں-ہمارے یھاں جس دن بیس اموات ہوجاتی ہیں اور پانچ سو پوزیٹیو ملتے ہیں اس دن ملک گیرجشن منایاجاتاہے-ملک بھر میں مذہبی تقریب ہوجاتی ہے-ایک کمیونیٹی کو چڑھانے کے لیے متنازعہ نعرے لگائے جاتے ہیں-گھروں میں آگ اور تباہی کی خبریں آرہی ہیں-ان کی ذمے داری کون لے گا؟ریلی نکالنے والے کورونا نھیں پھیلارہے ہیں؟لاک ڈائون اور فضائی آلودگی کا ستیاناس ہوگیا-جب صرف گھر کی ضروری اشیاء کی ہی خریداری ہوسکتی ہے تو اتنے بڑے پیمانے پر پٹاخے کیسے خریدے گئے؟چلو تھالی ریلی اور پٹاخہ جشن کے بعداب بتائو، کٹس،پی پی ای اور ڈاکٹروں کو ضروری اشیاء کب دے رہے ہو؟اب تک میڈیکل سہولیات کتنی بڑھی ہیں؟پنجاب اور بنگال کے پچاس ہزار اور ساٹھ ہزار کروڑ مرکز پر بقایا ہیں-یہ معمولی رقم نھیں ہے-ساری ریاستیں بقائے کی ادائیگی کی مانگ کررہی ہیں لیکن ابھی چندہ ہورہاہے-حالت یہ ہے کہ ہاتھ کھڑے کردیے گئےہیں کہ ماسک کی کمی ہے-اس لیے گھر میں سِل کر پہنیں-تھالی،موم بتی ریلی اور پٹاخوں کے شور میں سوال نھیں دبناچاہیے-

Comments are closed.