Baseerat Online News Portal

ہر طرف نور جلوہ نما دیکھئے

 

شہناز عِفّت ممبئی

 

ہر طرف نور جلوہ نما دیکھئے
آپ بھی چل کے طیبہ ذرا دیکھئے

طہ یسین اور خاتم الانیباء
رب نے کیا کیا لقب ہے دیا دیکھئے

کیا بیاں ہو بھلا عظمت مصطفےٰﷺ
مدح کرتا ہے خود کبریا دیکھئے

چاند ٹکڑے کیا ایک انگشت سے
یہ نبی کا مرے معجزہ دیکھئے

دست سرکار بطحا میں اے مومنو
کنکری نے بھی کلمہ پڑھا دیکھئے

اللہ اللہ مقام شہ ء انبیاء
چرخ بھی بن گیا راستہ دیکھئے

مصطفےٰ آئے تو دین روشن ہوا
ہر اندھیرا مٹا کفر کا دیکھئے

کوئی مونس نہیں کوئی ہمدم نہیں
آپ ہی کا ہے بس آسرا دیکھئے

اس گہنگار عفت کی جانب کبھی
اک نظر اے شفیع الوریٰ دیکھئے

شہناز عِفّت
ممبئی

Comments are closed.