Baseerat Online News Portal

یہ اعلیٰ معیار کی بات ہے!

مکرمی!
ہم با ت کرتے ہیں معیار کی تو پھر ممتاز سے کم کے درجے پر نگاہیں نہیں روکتے۔
سلام مسنون،سلام عقیدت،سلام رحمت وغیرہ کے درمیان اپنی تمام تر اعلیٰ خوبیوں کے ساتھ جو سلام ہے وہ کملی والے کا سلام،مذکورہ کلمات سلام نبویﷺ کا بدل ہر گزنہیں ہوسکتے۔
آپ ﷺ کی زبان مبارک سے نکلے اعلیٰ درجے کے فصیح و بلیغ کلمات: السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ہم جب بات کرتے ہیں گفتگو کی مہارت پرتو اس سے پہلے کیوں نہ اس خاص ادب کو زندگی میں ملحوظ رکھیں۔
سلام انہی کلمات سے ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں،کیونکہ
اولاً یہ ایک طرح سے سنت کی ادائیگی،پھر سنت کی تبلیغ بھی،سلام کرنے والا ثواب کا حقدار بھی ہوتا ہے۔
ساتھ ہی ان کلمات کی تاثیر اور برکت کچھ ایسی ہے کہ سلام کرنے اور سننے والے دونوں فریق پُر امن رہتے ہیں ِ،محبت و مودت میں بھی اضافہ ہوتا ہے،تو ایک طرح سے نبوی کلمات یعنی یہ حدیث ہی ہیں،اس لئے اس کے اپنے فیوض و برکات ہیں۔
بہر حال یہ سلام کی کوالیٹی کی بات ہے نہ کہ فتوے کی۔آپ سے ذکر اس لئے چھیڑا کہ ہم سب برینڈ کانشیزہوچکے ہیں،تو کیوں نہ یہاں بھی ہم ہی آگے رہیں۔
اردو اور فارسی کے سلامتی کلمات بھی کلمات ہیں،لیکن یہاں فرسٹ کاپی کا معاملہ ضرورہے،اس لئے بہترین کا انتخاب کریں،لمبا لکھنے کے تساہل سے بچ کر غیر معیاری چیزوں سے بچیں۔قیمتی چیزوں کا انتخاب یقیناًآپ کی شخصیت کو بھی قیمتی بناتا ہے۔
ام ھشام،ممبئی

Comments are closed.