Baseerat Online News Portal

کتاب کا مختصر تعارف 

 

 

الحمد للہ! احقر کی کتاب”العلامة المحقق السيد مناظر أحسن الكيلاني : حياته ومآثره” طبع ہو کر منظر عام پر آچکی ہے..

کل صفحات: 336

دار النشر : مکتبہ دار العلوم دیوبند

بہ اہتمام : دار العلوم دیوبند

زبان: عربی

خدا وند قدوس کے تشکر کے بعد میں مجلس شوریٰ دار العلوم دیوبند کا شکر گزار ہوں کہ اس نے احقر کی کتاب کے دار العلوم دیوبند سے شائع کرانے کو منظوری دی .. میری زندگی کا بڑا سنہرا دن ہے جب یہ کتاب مادر علمی کی توجہات سے طبع ہو کر منظر عام پر آئی..

عربی زبان میں حضرت گیلانی رح کی حیات و خدمات پر یہ پہلی کاوش ہے.. حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر مدظلہ کے بقول: "علماء عجم اور عرب دنیا کے لیے یہ کتاب عظیم تحفہ ثابت ہوگی” .. حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے کتاب کے مقدمہ میں لکھا : ” جدید آلات و وسائل کی وجہ سے دنیا ایک گاؤں سی بن گئی ہے.. اب ایک ملک دوسرے سے دور نہیں ہے.. ایسے میں حضرت علامہ مناظر احسن گیلانی رح جیسی عبقری شخصیت کا تعارف عرب دنیا میں نہ ہو نا ہم سب کی کوتاہی کی بڑی دلیل ہے….. علماء ہند کے کاندھوں پر مولانا مرحوم کے عربی میں مفصّل تعارف کا جو قرض تھا یہ کتاب اس کی ادائیگی کے تعلق سے سنگ میل ثابت ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ ”

حضرت مفتی ابو القاسم نعمانی صاحب مدظلہ نے لکھا :” یہ کتاب حضرت گیلانی رح کی حیات اور علمی خدمات کے تعارف پر بہترین پیش کش ہے..”

برادرم مولانا عبد الوهاب قاسمی نے کتاب کے اپنے ایک طویل تعارفی تبصرے میں لکھا :”ہندوستان میں عربی سوانح نگاروں کی ایک طویل سنہری کڑی ہے، جن میں مولانا آزاد بلگرامی (صاحب سبحۃ المرجان ) ، مولانا عبد الحی حسنی(نزہۃ الخواطر ) علامہ محمد یوسف بنوری (نفحۃ العنبر فی حیاۃ الشيخ آنور) مولانا بدر الحسن قاسمی (محمد أنور شاہ الکشمیری) قاضی اطہر مبارک پوری (رجال السند والھند) مولانا محمد یوسف کاندھلوی (حیاۃ الصحابة ) مولانا نور عالم خليل امینی (الصحابہ ومکانتہم فی الإسلام ) مولانا عظمت اللہ ندو ی (الشيخ شبلی النعماني ) وغیرہ کے نام سر فہرست ہیں.. مجھے خوشی ہے کہ اس سنہری کڑی میں موصوف نے اپنا نام درج کرالیا ہے ”

کتاب کی خصوصیات میں سے یہ ہے کہ:

1_ کتاب کا مأخذ اردو کتابیں ہیں؛ تاہم براہ راست عربی میں لکھنے کی کوشش کی گئی ہے.. ترجمہ پن کا کہیں بھی احساس نہیں ہوتا..

2_ حضرت گیلانی رح کی تمام متداول کتابوں کا مفصّل تعارف کرایا گیا ہے..

3_ حضرت گیلانی رح کی آراء اور تعلیمی نقطہ نظر کو خوب وضاحت کے ساتھ لکھنے کی کوشش کی گئی ہے..

4_ کتاب میں آمدہ شخصیات اور اماکن کا حاشیہ میں جامع تعارف کرایا گیا ہے..خاص طور پر ہندوستان کی جگہوں اور شخصیتوں پر تفصیلی تعارفی نوٹس لکھے گئے ہیں ..

5_ اشاریہ / انڈیکس بھی شامل کتاب کیا گیا ہے..

6_ کتاب کی تالیف میں تقریباً ایک سو سات /107 (قدیم و جديد ) کتابوں سے استفادہ کیا گیا ہے.. (تفصیل کتاب میں درج ہے )

آپ حضرات کتاب کی مقبولیت کی دعا فرمائیں.. کتاب کے سلسلے میں مکتبہ دار العلوم دیوبند سے یا مجھ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے..

جنید احمد قاسمی

موبائل نمبرات: /7070421686

میل: [email protected]

Comments are closed.