Baseerat Online News Portal

شر میں بھی خیر!

احساس نایاب

(ایڈیٹر گوشہء خواتین بصیرت آن لائن، شیموگہ،کرناٹک )

بیشک میرا رب سب جانتا ہے اور اُسی کے اختیار میں ہے ہر شر میں خیر کے پہلو رکھنا ۔۔۔۔۔۔۔
وہ ملعون مردود خبیث کا بچہ وسیم رضوی جو ایک زمانے سے فتنہ پھیلارہا ہے، اسلام و مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتا آرہا ہے، اس نے اسلام کے خلاف طرح کی طرح چالیں چلیں، ملک کا ماحول بگاڑنے، اپنے یہودی سنگھی آقاؤں کو خوش کرنے کے خاطر ہر قسم کے حربے آزمائے، کبھی صحابہ و صحابیات رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کی، تو کبھی امی عائشہ رضی اللہ عنہا کی حرمت پہ سوال اٹھائے، تو کبھی مدارس و اہل مدارس پہ دہشتگرد ہونے کا الزام لگایا؛ لیکن اب کی بار اس فتین نے جو حماقت کی ہے یقین جانیں اُس نے خود اپنی ہی قبر کھودی ہے ۔۔۔۔۔
اللہ سبحانہ و تعالی کی کتاب، اللہ کے پاک کلام پہ انگلی اٹھا کر ، قرآن پاک کی 26 آیتوں کو منسوخ کرنے کے لئے باقاعدہ سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے شاید اس نے خود کے لئے توبہ کے سارے دروازے بھی بند کروادئے ۔۔۔۔۔
تبھی میرے رب نے جو رحیم و کریم ہے اُس پروردگار نے غیب سے اُس ملعون کے دست و بازوں کو لاچار کردیا اور ساری دنیا کے آگے اُس ملعون کو اس قدر ذلیل و خوار کیا ہے کہ آج نہ وہ گھر کا رہا نہ ہی گھاٹ کا، جن کی خوشنودی کے لئے اپنی آخرت بگاڑدی، ہمیشہ کی طرح انہوں نے بھی اپنا دامن جھاڑ لیا، اُس کے اپنے اہل وعیال اُس سے کنارہ کرگئے، دنیا بھر میں اُس منحوس کے نام پہ تھو تھو ہورہی ہے ، اُس کے وجود پہ ہزاروں لعنتیں بھیجی جارہی ہیں اُس نے آج تک جو کچھ بھی غلط کیا بھلے وہ وقف کی جائداد کو ہڑپنا ہو یا بزرگان دین کی توہین ہو ان شاءاللہ عنقریب ہر گستاخی کی سزا سود سمیت دی جائے گی اور اس کا انجام رہتی دنیا تک عبرتناک ہوگا ۔۔۔۔
کیونکہ میرے رب کا وعدہ سچا ہے
میرے رب نے کلام پاک میں واضح طور پر ارشاد فرمایا ہے
“( سورة الحجر )” ہم نے ہی قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ یہ پہلی وہ آسمانی کتاب ہے، جس کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا، گویا اس کی حفاظت کے لیے یہ وعدہ الٰہی ہے اور قرآن کا اعلان ہے اور اللہ کبھی بھی وعدہ خلافی نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔
الحمدللہ ساڑھے چودہ سو سال سے کئی آئے کئی فنا ہوگئے، لاکھ کوششیں کیں؛ لیکن قرآن کی آیتوں کو ہٹانے یا تبدیل کرنے کی بات تو بہت دور کی ہے؛ بلکہ قرآن پاک کے زیر زبر کو بھی چھو نہ پائے ۔۔۔۔۔۔
کیونکہ میرے رب نے کلام پاک کو محفوظ رکھنے کے لئے جو نظام بنایا ہے وہ زندہ معجزہ ہے؛ کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالی نے اس کو محض کاغذ ، قلم تک محدود نہیں کیا؛ بلکہ بےشمار بچوں سے لے کر بوڑھے مرد و خواتین کو حفاظ بناکر اُن کے سینوں کو منور کردیا ہے، جہاں سے نہ کوئی چوری کرسکتا ہے نہ چھین کر جلا سکتا ہے؛ بلکہ تاقیامت یہ سارے عالم کو روشن کرے گا ۔۔۔۔۔
جو بھی اس کی جانب گندی نیت سے بڑھا براہ راست اُس نے اللہ سبحانہ وتعالی سے جنگ کی اور میرا رب جو رب کائنات ہے اُس نے ایسے ملعونوں کو رہتی دنیا تک کے لیے عبرت کا مقام بنادیا اور ایسے فتنہ شر میں بھی ایمان والوں کے لئے خیر کا پہلو رکھ دیا ۔۔۔۔۔۔
آج اسی شر میں خیر کا نتیجہ ہے کہ ایک بار پھر شیعہ سنی ایک پلیٹفارم پہ ایک ساتھ کھڑے ہوگئے ، مسلک و فرقہ واریت کو بالائے طاق رکھ کر آج پھر سے مسلمانان ہند متحد ہوگئے اور آج ایک آواز ہوکر حکومت سے اس ملعون، مردود کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔۔۔۔ جس کے چلتے ملک کے کئی علاقوں میں احتجاج و مظاہرے کئے جارہے ہیں ، ریلیاں نکالی جارہی ہیں اس خبیث کے خلاف ایف آئی آر بھی کی جارہی ہیں ۔۔۔۔۔
یوں تو جس قدر یہ ذلیل و خوار ہورہا ہے یہ بھی کسی سزا یا موت سے کم نہیں؛ لیکن ایسے ضمیر فروش، بےشرم، دلال قسم کے کم ظرفوں کا سوشل بائیکاٹ ہونا ضروری ہے اور الحمدللہ اس کا اعلان بھی ہوچکا ہے خود شیعہ عالم دین کے ذریعہ،
حال ہی میں ایک جلسہ کے دوران شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد صاحب نے مسلمانان ہند سے مخاطب ہوکر اس بات کا واضح اعلان کیا ہے کہ آئندہ جمعہ دہلی جامع مسجد سے نماز جمعہ کے بعد شیعہ سنی کا جلسہ منعقد کیا جائے گا اور ریلی کی شکل میں سپریم کورٹ تک جایا جائے گا اور حکومت ہند سے یہ مانگ کی جائے گی کہ مردود وسیم رضوی پر دہشت گردی پھیلانے ، ملک مخالف طاقتوں کے ساتھ مل کر ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے اور ملک میں فساد کروانے کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُس ملعون کو سزا دی جائے، ساتھ ہی سپریم کورٹ اس عرضی کو خارج کرکے اُس پہ بھاری جرمانہ عائد کرے ،،،،
شیعہ رہنما مولانا کلب جواد اور محمود پراچہ نے تمام مسلمانوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ 19 مارچ کو بڑی تعداد میں دہلی جامع مسجد پہنچیں اور احتجاج میں شرکت کریں ، اس دوران انہونے میمورنڈم کی شق پڑھ کر سنائی جس کے چند اہم نکات کچھ یوں ہیں ۔۔۔۔۔
وسیم رضوی انتشار، اختلاف ، فتنہ فساد ، دہشتگردی اور اوقاف میں چوری و غبن کی مسلسل کاروائیاں کررہا ہے اس بار وہ قرآن کریم کی حرمت، اس کی تقدس کے اوپر حملہ آور ہوا ہے اس لئے حکومت ہند اُسے فورا گرفتار کرکے سخت ترین سزا دے ، اگر اُس کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ حکومت اُس کی پشت پناہی کررہی ہے اور جرائم میں حکومت بھی اُس کے ساتھ ہے ۔۔۔۔۔ انہونے مزید کہا کہ وسیم رضوی توہین قرآن کا مجرم ہے اور مسلمانوں کے نزدیک قرآن و سنت کی رو سے جو توہین قرآن کا مرتکب ہو وہ مرتد ہے یعنی وہ مسلمان نہیں رہتا اور جو مسلمان نہیں ہوتا وہ کسی بھی مسلم ادارے کا ممبر نہیں بن سکتا، حکومت کو اس نکتہ پہ توجہ دیتے ہوئے وسیم رضوی کو حکومت سے کبھی کسی مسلم ادارے کا ممبر نہیں بنایا جائے ۔۔۔۔
احتجاجی ریلی میں تمام مسلمانوں بالخصوص شیعہ سے اپیل کی گئی کہ توہین قرآن کے مجرم وسیم رضوی اور اس سے متعلق تمام افراد کا سماجی بائیکاٹ کریں، جو بھی اُس سے ملے وہ مرتد ہے، جو لوگ بھی اس سے رابطہ رکھیں وہ بھی مرتد ہیں، جو لوگ اس سے تعلق رکھیں وہ بھی مرتد ہیں ، جو اس سے ملے جلے وہ بھی مرتد ہے اور اس کو کسی بھی محفل ، مجلس، شادیوں و دیگر تقریبات میں شریک کرنے والے کو بھی وسیم رضوی کے نظریات کا حامی سمجھا جائے گا اور وہ توہین قرآن کا مجرم کہلایا جائے گا جو اس سے کسی بھی قسم کا ربط رکھے گا چاہے وہ مولوی ہو یا کوئی غیر مولوی ہو اور اُس کا بھی وہی حشر ہوگا جو وسیم رضوی کا ہوگا یعنی مکمل سوشل بائیکاٹ ۔۔۔۔۔
وسیم رضوی کی حرکتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہندوستان دشمن طاقتوں کا ایجنٹ ہے؛ لہذا اس کے خلاف این آئی اے کے ذریعہ مقدمہ درج کرکے سزا دلوائی جائے ۔۔۔۔۔
قرآن کریم کے متعلق جرم کا ارتکاب کرکے وسیم رضوی مرتد ہوچکا ہے؛ لہذا وہ کسی مسلم قبرستان میں دفن نہیں ہوسکتا، نہ ہی کوئی مسلمان اس کی نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے، نہ ہی کوئی مسلمان اُس کی نماز جنازہ میں شرکت کرسکتا ہے اور یہی حکم اُس کی حمایت کرنے والوں اور اُس کے ساتھیوں پر بھی صادق آئے گا ۔۔۔۔۔۔۔
میرے رب نے اُس ملعون کو بے یار و مددگار کردیا اور ان شاءاللہ وہ یونہی دنیا و آخرت میں ذلیل و خوار کیا جائے گا آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.