Baseerat Online News Portal

بعض کتب پرمفتی محمداشرف صاحب قاسمی کاتبصرہ اورآپ کے دروس( قسط29)

پیشکش:ڈاکٹر محمد اسرائیل قاسمی

آلوٹ،رتلام،ایم پی

 

قصص النبیین

بچپن ہی میں بزرگواربرابر حضرت مولانامحمد معظم صاحب قاسمی سے درجہ او ل میں قصص النبیین پڑھ چکا تھا ، اس کے ساتھ اپنی مرضی سے اردو کے ایک مصور دلچسپ
ماہنامہ” ہلال‘‘ کی بے شمارکاپیاں پڑھ لی تھیں، لیکن’’ قصص النبیین ‘‘ میں جس کی عربی اس وقت مجھے دشوار معلوم ہونے کے باوجود جو حظ وسرور مجھے محسوس ہوتا تھا، مصورما ہنامہ ’’ ہلال‘‘ جو کہ اپنی مادری زبان تھی اس میں وہ حظ وسرورنہیں محسوس ہوتی تھی۔
لاک ڈاون میں قصص النبیین کے تین حصے کئی طلباء نے پڑھا۔رات میں قصص النبیین، تینوں حصوں کی الگ الگ ریکارڈنگ کر کے متعلقہ طلباء تک واٹس ایپ پر پہنچا دیتا اورصبح سنتا۔ ہر حصے کی ریکارڈنگ کئی بارمیں نے کی ۔
قصص النبیین کافی دلچسپ انداز میں جہاں مسلم بچوں کے اندردینی سوچ پیدا کرنے اور عربی زبان سیکھانے والی ہے ، وہیں ہمارے ملک کے مشرکانہ ماحول میں اس کا ہندی ، گجراتی ، مراٹھی اورکنڑ وغیرہ زبانوں میں ترجمہ شرک کے طلسم کو توڑنے کے لیے کافی مفید ومؤثر ہے ، میر ی خواہش رہی ہے کہ کسی طرح کم ازکم اس کا ہندی میں ترجمہ ہوجائے ، اس سلسلے میں دو ایک لوگوں سے میں نے بات کی کہ :میں اس کا ترجمہ آ ڈیو ریکارڈ کردوں اور وہ کتابت کرکے سوشل میڈیا پر عام کردیں۔‘‘

لیکن دشواری یہ تھی کہ اس کا ترجمہ فی البدیہہ ریکارڈکرتا ہوں، کتاب میں جگہ جگہ قرآن کریم کی آیات آئی ہیں، ان آیات کا بھی ترجمہ میں کردیتا ہوں جب کہ آیات کے ترجمہ میں بہت ہی زیادہ احتیاط وعلمی گہرائی کی ضرورت ہے، فی البدیہہ ریکارڈنگ کے ذریعہ مجھ جیسے بے صلاحیت کے لیے عموماً کسی بھی قسم کااحتیاط دشوار ہے۔ اورحقیقت یہ ہے کہ مجھے قرآن مجید کی نہ ترجمانی کاحق ہے اور نہ صلاحیت ۔اس لیے ان آیات کاترجمہ’’ توضیح القرآن ‘‘یا’’ آسان تفسیر‘‘ سے مراجعت کے بعد ہی ریکارڈ کرسکتا ہوں اور ان تراجم سے مراجعت کے لیے کافی وقت درکار ہے، اس لیے یہ کام باقی رہ گیا۔
مالابدمنہ اور القرآۃ الراشدہ تین حصوں کے مختلف اسباق کو بھی رات میں ریکارڈکرکے بھیجتا اور صبح بچوں وبچیوں سے سنتا۔معلم الانشاء میں تمرینات کے ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن انگلش میڈیم اسکول کاایک طالب علم اردواملانویسی سے قاصراور عربی کے سلسلے میں انتہائی غافل تھا، بریں بنا خواہی نہ خوا ہی اس کی تمرینات کو ریکارڈ کرکے بھیجتا تھا اور صبح سنتاتھا۔

جاری۔۔۔۔

Comments are closed.