پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی باکسروں کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیے۔
تیمور خان نے جارحانہ انداز اپنا کر بھارتی حریف ٹیکنیکل ناک آٹ کرکے فتح پائی۔

بینکاک(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تھائی لینڈ میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں پاکستانی باکسرز نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے 3ٹائٹل جیت لیے۔اپنی مدد آپ کے تحت مقابلوں میں شریک پاکستان کے تیمورخان نے بھارتی باکسر ویدانت اگروال کو شکست دے کر ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تیمورخان نے جارحانہ انداز اپنا کر بھارتی حریف ٹیکنیکل ناک آٹ کر کے فتح پائی۔مڈل ویٹ ٹائٹل کیمقابلہ میں بھی پاکستان کے شہر آفریدی فتح یاب رہے۔
سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے شہیر آفریدی نے بھی بھارت کے اسرار عثمانی کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کیا۔پاکستان رینجرز سندھ کے نادر بلوچ نے تھائی باکسر کو زیر کرکے کونٹینینٹل ٹائٹل اپنے نام کیا۔
Comments are closed.