Baseerat Online News Portal

آلودہ پانی کامسئلہ

مکرمی!
آپ کے اخبار کے ذریعے میں آلودہ پانی کی فراہمی کے مسئلے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔
پانی کسی بھی انسان کی بقا کے لیے ایک اہم چیز ہے۔ آلودہ پانی کی فراہمی ایک ایسی چیز ہے جو ہمارے علاقے میں بہت عام ہو چکی ہے۔ پانی سے مسلسل سڑنے کی بدبو آرہی ہے، اور یہ پانی پینے والوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ پانی کی آلودگی سے بچے اور بزرگ خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
اب کچھ دن پہلے حکام کو شکایت کی گئی تھی لیکن ان کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ جوں جوں وقت گزر رہا ہے حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ متعلقہ حکام قدم اٹھائیں اور اس صورتِ حال پر قابو پانے میں مدد کریں۔
مجھے امید ہے کہ آپ کے اخبار کے کالم اس مسئلے کو متعلقہ حکام تک پہنچانے میں مدد کریں گے تاکہ آلودہ پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوسکے۔۔۔۔۔
محمد شمشاد رضا
ذاکر نگر ، ویسٹ ، اوکھلا ، نئی دہلی ، 110025

Comments are closed.