دہلی: بڑھتی فضائی آلودگی سے عوام پریشان، تشویشناک حالات دیکھ کانگریس سڑک پر اتری

نئی دہلی: دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی سے عوام پریشان ہیں۔ سانس سے متعلق بیماریاں بڑھ گئی ہیں اور بچوں و ضعیفوں کا گھر سے باہر نکلنا دشوار ہو گیا ہے۔ تشویشناک حالات کو دیکھ کر دہلی کانگریس کے صدر اروند سنگھ لولی کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے آج بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر خاموش احتجاج درج کیا، اور پھر عام آدمی پارٹی کے دفتر تک پرامن مارچ نکالا۔ اس دوران اروندر سنگھ لولی نے آلودگی جیسے سنگین مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت سے آل پارٹی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔
آج دہلی کی سڑک پر نکل کر کانگریس کارکنان نے فضائی آلودگی سے متاثرہ مریضوں کے لیے ایمبولینس اور اسٹریچر لے کر ایک علامتی احتجاج بھی درج کیا۔ اس مظاہرہ میں ریاستی صدر کے ہمراہ منگت رام سنگھل، رماکانت گوسوامی، ہارون یوسف، کرن والیہ، ڈاکٹر نریندر ناتھ، راج کمار چوہان، رمیش کمار، کرشنا تیرتھ، ڈاکٹر ادت راج، جے کشن، نصیب سنگھ، بھیشم شرما، وجے لوچو، امریش گوتم، ہری شنکر گپتا، سریندر کمار، نیرج بسویا، آصف محمد خان، ویر سنگھ ڈھنگان، شیش پال، جتیندر کمار کوچر، امت ملک، جئے کرن چودھری، راجیو شرما، پرمندر شرما، نازیہ دانش، حاجی ظریف، امت ملک، جئے کرن چودھری، راجیو شرما، پرمندر شرما، نازیہ دانش، حاجی ظریف، سمیر احمد، نازیہ خاتون، اریبہ خان، ستبیر شرما، گروچرن سنگھ راجو، دنیش کمار، زبیر احمد، وشنو اگروال، دھرم پال چنڈیلا، آدیش بھاردواج، وشال مان، منوج یادو سمیت متعدد افراد شامل ہوئے۔
Comments are closed.