Baseerat Online News Portal

دردعصیاں سے رہاہونے کاچارہ مانگو

 

مفتی احمدنادرالقاسمی

اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا

 

یہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ چل رہاہے ۔ کوٸی انسان اپنی عبادت وریاضت کے بل بوتے نہ توجنت میں جاسکتاہے اورنہ آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتا۔ہے۔ اگر کسی کو کامیابی روزمحشر ملے گی تو صرف رحمت خداوندی مغفرت کے اوررب کریم کی کرم فرماٸی کے صدقہ میں مل سکتی ہے۔ انسان سے قدم قدم پر نافرمانیاں ہوتی ہیں۔ انسان کے نفس کی یہ کمزوری ہے کہ وہ اپنی کوتاہیوں کو دوسروں سے چھپاتاہے اور اس کا یہ کمال ہے کہ چھپابھی لیتاہے مگر وہ یہ ضرورجانتاہے کہ نہ رحمن سے اپنی کسی کوتاہی کوچھپاسکتاہے اورنہ اس کی پکڑسے بھاگ سکتاہے۔ رحمن کتنا کریم ہے کہ جب کوٸی مجرم جرم کرتاہے تو اس کاتقاضاتھاکہ فورااسے پکڑلیتا مگر وہ پکڑتانہیں ہے پہلے وہ چھوٹ دیتاہے کہ چل جرم توتونے کرلیا معافی مانگ لے۔ جب بندہ رب کی اس پیش کش اورآفر کوبھی ٹھکڑادیتاہے تب وہ پکڑتااورسزادیتاہے۔ دنیاکی عدالت میں پہلے سزاسناٸی جاتی ہے پھر رحم دلی کی درخواست کا آپشن دیاجاتاہے۔

اب یہ جومہینہ چل رہاہے رمضان کا یہ عام معافی کامہینہ ہے ۔اس مہینہ میں اللہ کی رحمت ہمیشہ اس کے غضب پہ بھاری رہتی ہے تو کیوں نہ رب کی رحمت کافاٸدہ اٹھاٸے اوررب سے معافی مانگ لے وہ معاف کردے گا۔ اپنی رحمت کی آغوش میں لےلیگا۔ وہ مایوس نہیں کرےگا اپنی پناہ میں لےلیگا۔ یہ بات بھی یادرہے اللہ کی نظر میں مومن وہ ہوتاہے جو کردار کا حامل ہو۔صرف دعاکرنے سے انسان کو دردعصیاں سے رہاٸی نہیں ملتی بلکہ عملا اس نافرمانی کے عمل سے توبہ اور ہمیشہ کے لیے اسے ترک کردینے سے معافی کا پروانہ ملتاہے۔ آج لوگوں کا عجب مزاج ہے برے اعمال کو چھوڑتے بھی نہیں اس سے توبہ بھی کرتے اوربچتاوے پر اس کی شامت سے محفوظ رہنے کی دعاکرتےہیں ۔ یہ کیسے ممکن ہے آدمی پرہیز بھی نہ کرے اوردوابھی کھاتارہے۔ بھلاوہ صحت یاب ہوسکتاہے؟ اوراس دعاکی بارگاہ ذوالجلال میں قبول کییے جانے کی ہم توقع کیسے کرتےہیں ۔

 

اللہ کی نافرمانی کے دنیاوی نقصانات:

 

اللہ کی نافرمانی کے دنیاوی نقصانات یہ ہیں کہ سب سے پہلےاس انسان کو شیطان اپنے قابو میں لےلیتاہے اورشیطان اس پرحاوی ہوجاتاہے۔ دوسرے یہ کہ مایوسیاں اس انسان کو گھیرلیتی ہیں۔ تیسرے یہ کہ اس آدمی سے صبر وسکون اورقناعت کی دولت چھن جاتی ہے۔چوتھے یہ کہ اس کی زندگی اورملنے والی روزی بےبرکتی کاشکارہوجاتی ہے ۔پانچویں یہ کہ نافرمانی اورگناہ کرنے والادنیاکی نظرمیں بے وقعت ہوجاتا ہے اوران تمام چیزوں کا علاج بس ایک ہے اوروہ ہے توبہ۔ توبہ انسان کو نیاحوصلہ دیتاہے۔ اللہ سے قریب کرتاہے، لوگوں کے دلوں میں تاٸب کی قدرومنزلت بڑھاتاہے۔ توبہ کی برکت سےبےچینی اوراضطراب کا خاتمہ ہوجاتاہے۔ ابھی تو توبہ کادروازہ کھلاہواہے۔ جنت کے ساتوں دروازے آوازدے رہے ہیں۔فرشتے رب کریم کا پیغام لیکر سماٸے دنیا پر جلوہ گرہوکر راتوں کو منادی لگارہے ہیں ۔ہے کوٸی گناہوں سے بخشش طلب کرنے والاجس کی میں مغفرت کردوں۔ ہے کوٸی صحت مانگنے والاجسے میں صحت دوں۔ ہے کوٸی حلالروزی کا خوہاں جسے میں روزی مقدرکردوں ۔ہے کٸی جہنم سے نجات چاہنے والا جسمیں جہنم سے آزاد کردوں۔ جومانگناہے مانگ لو۔اللہ ہم سب کو توبہ کی توفیق عطافرماٸے۔ آمین

Comments are closed.