Baseerat Online News Portal

قیامت میں سرخرو ہونے کے لئے اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنائیں : مظفر احسن رحمانی

 

حافظ نوید احسن کے ختم تراویح کے موقعہ پر نامور ایڈیٹر بصیرت آن لائن کا خطاب

جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس) انسان اپنی قوت ارادی اور جہد مسلسل کی وجہ سے اپنی کامیاب منزل کو چھو سکتا ہے جس کی مثال رمضان کے مبارک موقعہ پر حفاظ کرام کا تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل ہے جو اللہ کی نعمتوں میں ایک عظیم ترین نعمت ہے ۔ان خیالات کا اظہار نامور اسلامی اسکالر الحاج مولانا مظفر احسن رحمانی معتمد رابطہ عامہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے نے حافظ نوید احسن کے تراویح میں تکمیل قرآن کریم کے موقعہ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کا حفظ کرنا اور پھر اسے یاد رکھنا اور تراویح میں تسلسل کے ساتھ پڑھنا اللہ کے خاص فضل کی بنیاد پر ہی ممکن ہوسکتا ہے ۔مولانا رحمانی نے کہا کہ آج اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو حافظ قرآن کے بنانے پر توجہ دیں تاکہ ہم کل قیامت میں سرخرو ہوسکیں ۔مولانا رحمانی نے کہا کہ کل قیامت میں اللہ ہر حافظ قرآن کو( 11)گیارہ ایسے لوگوں کو اپنی خصوصی سفارش کے ذریعہ جنت میں لے جانے کا حق دینگے جن پر جہنم واجب ہوچکا ہوگا۔
مولانا رحمانی نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی اور سنی جانے والی کتاب قرآن کریم ہے انہوں اس بات کی طرف بھی بڑی تعداد میں موجود لوگوں کو توجہ دلائی کہ آج لوگوں کا رجحان موبائل پر قرآن کے پڑھنے کا بڑھتا جارہا ہے اگرچہ کہ اس کی اجازت ہے لیکن افضل اور بہتر یہ ہیکہ قرآن کو مسجد اور گھروں میں موجود قرآن کو دیکھ کر پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے۔ مولانا رحمانی نے پٹھریا باشندہ حافظ جیلانی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تراویح میں قرآن کی تکمیل میں پورے اخلاص کے ساتھ تعاون کیا ۔اس موقعہ پر شہباز محمد ڈائریکٹر آئی ٹی آئی کالج جالے ،مولانا صفات احمد قاضی احمد ڈگری کالج جالے ، چاند بھائی قاضی محلہ ،ڈاکٹر محمد انور،ماسٹر محمد فیاض بھاگلپوری، محمد تنویر عالم ، مفتی عامر مظہری، مفتی رضوان ندوی ،امام و خطیب مسجد بلال دکھنواری محلہ، محمد ذیشان قاضی محلہ، مولانا نظر الاسلام امام و خطیب مسجد عمر بن خطاب درزی محلہ ،مفتی ڈاکٹر سرفرازالرب مجاہد قاسمی ،انجینئر کلیم اللہ سیفی ،مولانا مبشر عزیز رحمانی بھاگلپوری ،سماجی کارکن محمد ارمان ، انجنیر حاجی مسیح الرب ،حافظ محمد قمر عالم ،سماجی کارکن حاجی محمد فیاض، محمد فیاض پٹھریا، حاجی ماجد مدنی ،شمسی، پھول بابو کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ مولانا محمد ارشد فیضی ڈائریکٹر اسلامک مشن اسکول ،معروف معالج ڈاکٹر مظفر الاسلام عارف، مفتی افروز عالم امام وخطیب ہاٹ کی مسجد ،حاجی شمس الہدی سابق مکھیا نستہ پنچایت ،حاجی محمد دین ،حاجی مولانا ظفر عالم نستہ ،حاجی محمد امین ،محمد نوشاد عالم ،حافظ محمد سفیان ،حاجی مرزا نور عالم بیگ، گلرئز خان ،نے حافظ نوید احسن اور حاظ محمد جیلانی کو مبارکبادی کے ساتھ نیک خواہشات پیش کئے۔ مولانا رحمانی کی رقت آمیز دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Comments are closed.