امریکہ ۔امارات تعلقات:امریکہ نے ’اہم دفاعی شراکت دار‘ ملک کا درجہ دیا امارات کو

بصیرت نیوزڈیسک
امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے وائٹ ہاؤس میں پیر کو ملاقات کے بعد امارات کو’اہم دفاعی شراکت دار‘ ملک کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ اماراتی صدر پہلی بار امریکہ کے دورے پر ہیں۔
جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ایک "اہم دفاعی شراکت دار” کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ سوڈان میں جنگ اور مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی کے باوجود امریکہ نے امارات کے ساتھ فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کا فیصلہ کیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات یہ درجہ حاصل کرنے والا صرف دوسرا ملک ہے۔ امریکہ نے اب تک صرف بھارت کو ‘اہم دفاعی شراکت دار’ ملک کا درجہ دیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے 2021 میں بھارت کو یہ درجہ دیا تھا۔
ایک بیان میں، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ درجہ "مشرق وسطیٰ، مشرقی افریقہ اور بحر ہند کے خطوں میں دفاعی تعاون اور سلامتی میں مزید اضافہ کرے گا۔”
تیل کے ذخائر سے مالا مال ملک یو اے ای کے صدر کا یہ پہلا دورۂ امریکہ ہے۔ اس موقع پر نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بھی شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور شیخ محمد بن زید النہیان نے واشنگٹن ڈی سی میں پیر کو ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ اور سوڈان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جلد اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی پر زور دیا اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے عزم کو دہرایا۔
جو بائیڈن نے امریکہ کے یو اے ای سے تعلقات کو بھی سراہا اور کہا کہ اماراتی نئی راہیں تلاش کرنے والی قوم ہے جو ہمیشہ مستقبل اور بڑے اہداف پر نظر رکھتی ہے۔
جو بائیڈن نے امریکہ کے یو اے ای سے تعلقات کو بھی سراہا اور کہا کہ اماراتی نئی راہیں تلاش کرنے والی قوم ہے جو ہمیشہ مستقبل اور بڑے اہداف پر نظر رکھتی ہے۔
شیخ محمد بن زید النہیان نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
Comments are closed.