تمام فریقین کو تباہی کے دہانے سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے: سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

بصیرت نیوزڈیسک
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے لیڈر حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد علاقے میں درپیش واقعات تشویشناک ہیں۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "سیکرٹری جنرل کو حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران بیروت کے حالات میں ڈرامائی شدّت پر سخت اندیشوں کا سامنا ہے”۔
گٹرس نے کہا ہے کہ ” شدّت کے اس چکّر کو رُک جانا چاہیے اور تمام فریقین کو تباہی کے کنارے سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔ لبنانی عوام، اسرائیلی عوام اور مزید وسیع علاقہ بھرپور جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا”۔
انہوں نے کہا ہے کہ”علاقے میں جاری شدّت کا چکّر فوری طور پر رُک جانا چاہیے اور فریقین کے سربراہان کو تباہی کے دہانے سے قدم پیچھے ہٹا لینا چاہیے”۔
انتونیو گٹرس نے، فریقین کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 1701 نمبر کے فیصلے پر عمل کرنے کی دعوت دی اور غزّہ میں فوری فائر بندی اور قیدیوں کی رہائی کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed.