اسرائیل میں خوفناک آگ ، درجنوں عمارتیں جل کر راکھ، فلسطینی اتھارٹی کی مدد کی پیش کش

بصیرت نیوزڈیسک
بدھ کے روز قابض صہیونی ریاست میں ایک خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور قابض حکام ان پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ ادھر فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کو آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے پہاڑوں میں بھڑکتی آگ کے باعث 12 افراد دم گھٹنے کا شکار ہوئے جب کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کو آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی۔
اخبار نے مزید کہا کہ اسرائیل پانچ ممالک سے مدد مانگ رہا ہے جن میں قبرص، یونان، کروشیا اور اٹلی شامل ہیں۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ آگ القدس کی ایک مرکزی سڑک تک پہنچ رہی ہے اور ہوائی جہاز اسے بجھانے کے لیے مداخلت کر رہے ہیں۔
دریں اثنا اسرائیل کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ القدس کے پہاڑوں میں لگی آگ کو بجھانے میں مدد کے لیے فضائیہ کے طیاروں کو طلب کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ آگ میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے فوج کی ایک یونٹ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا اور فوجی فائر ٹرکوں کو بلایا گیا تھا۔
چینل 12 نے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل کو قومی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پانے اور بچاؤ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔
انہی ذرائع نے اطلاع دی کہ کاٹز نے چیف آف اسٹاف ایال ازمیر کو حکم دیا کہ وہ آگ بجھانے والی ٹیموں کو آگ سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں۔
اسرائیل کے ’کان‘ چینل نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی حکومت کو القدس میں بستیوں کے قریب آنے والی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی لیکن اسرائیلی حکومت نے اس تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا۔
Comments are closed.