روس کے صدر پوٹن کی تجویز ناکافی ہے : فرانسیسی صدر

بصیرت نیوزڈیسک
روسی صدر پوٹن کی طرف سے یوکرین کے ساتھ ترکی میں براہ راست بات چیت کی اتوار کی صبح پیش کردہ تجویز پر اپنے ردعمل میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ ولادیمیر پوٹن کی یہ تجویز ”ناکافی‘‘ ہے۔
فرانسیسی صدر نے اپنے ردعمل میں کہا، ”ایک غیر مشروط جنگ بندی کی تو تعریف ہی یہی ہے کہ اس سے قبل مذاکرات نہیں ہو سکتے۔‘‘
ایمانوئل ماکروں نے اپنے دورہ یوکرین سے واپسی پر اتوار کی صبح پولینڈ کے شہر شہمشل (Przemysl) میں ٹرین سے اترتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ صدر پوٹن ”تنازعے کا حل تو چاہتے ہیں مگر ساتھ ہی وہ اب بھی اپنے لیے کچھ وقت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
یوکرین کے جرمنی سمیت کئی مغربی اتحادی ممالک روسی صدر پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ فروری 2022ء سے جاری جنگ کے خاتمے کے بجائے مسلسل تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں۔
اس تناظر میں جب صحافیوں نے فرانسیسی صدر سے یہ پوچھا کہ آیا صدر پوٹن کی یہ نئی تجویز بھی ایک تاخیری حربہ ہے، تو ایمانوئل ماکروں نے کہا، ”بالکل، ایسا ہی ہے۔‘‘
Comments are closed.