روس – یوکرین جنگ: ترکی میں ہونے والے امن مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے صدر پوٹن

بصیرت نیوزڈیسک
روسی صدر ولادیمیر پوٹن جمعرات کو ماسکو اور کییف کے درمیان تین سالوں میں ہونے والے ممکنہ پہلے براہ راست امن مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے۔
اتوار کو، پوٹن نے جمعرات کو استنبول میں یوکرین کے ساتھ "بغیر کسی پیشگی شرط کے” براہ راست مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔
بدھ کی شام، کریملن نے اعلان کیا کہ وفد میں صدارتی مشیر ولادیمیر میڈنسکی اور نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین شامل ہوں گے۔
وفد کے اراکین میں پوٹن، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے نام شامل نہیں ہیں۔ جب کہ ان تینوں کے بارے میں کہا گیا تھا کی یہی سرفہرست مذاکرات کار ہوں گے۔
کریملن کی جانب سے اپنے وفد کے اعلان کے بعد، ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس میں شرکت نہیں کریں گے، حالانکہ کچھ دن پہلے وہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سفر پر غور کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، یوکرین کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی ترکی کے دورے پر ہیں۔ قبل ازیں زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ صرف اس صورت میں مذاکرات میں حصہ لیں گے جب پوٹن موجود ہوں گے۔
اگرچہ پوٹن نے کبھی بھی اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن روسی اور امریکی صدور کی عدم موجودگی نے استنبول مذاکرات میں اہم پیش رفت کی توقعات کو کم کر دیا ہے۔
امریکی وفد جس میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سینئر ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور کیتھ کیلوگ بھی شامل ہیں، کی اس میٹنگ میں شرکت متوقع ہے۔
جمعرات کی صبح، یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے اعلان کیا کہ انہوں نے روبیو سے ملاقات کی ہے تاکہ امن کے لیے زیلنسکی کے وژن پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ان کے موقف کو ہم آہنگ کیا جا سکے۔
Comments are closed.