شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

بصیرت عالمی نیوزڈیسک
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر بدھ کو ایک شاہی حکم جاری کیا ہے۔
شاہی حکم میں کہا گیا کہ’ شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم، سینئرعلما کونسل کا چیئرمین اور بدرجہ وزیر جنرل پریذیڈنسی آف سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ مقرر کیا ہے۔‘
یاد رہے کہ منگل 23 ستمبرکو سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینیئر علما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے تھے۔
1999 میں شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو متفی اعظم کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مملکت میں اعلیٰ ترین مذہبی سکالر کے طور پر خدمات انجام دیں، شریعت کی تشریح اور قانونی اور معاشرتی امور پر فتوے جاری کیے۔

Comments are closed.