Baseerat Online News Portal

امریکہ نے مخصوص ممالک کے لیے کرونا وائرس کی سفری پابندیاں ختم کر دیں

آن لائن نیوزڈیسک
امریکہ کے امراض کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز ی ادارے سی ڈی سی نے پیر کو کہا کہ چونکہ بہت کم ممالک نے کووڈ نائنٹین ے متعلق وہ اعداد وشمار فراہم کئے ہیں جن سے درست تشخیص کی جاسکے اس لئے وہ بیرونی ممالک کے سفر کے لیے دیے گئے اپنے صحت کے نوٹسز کو ختم کر رہاہے۔
اپریل میں سی ڈی سی نے تقریباً 90 بین الاقوامی مقامات کے لیے کووڈ نائنٹین کی وجہ سے سفری پابندیوں کو یہ کہتے ہوئے ختم کر دیا ، کہ وہ سفری صحت کے لیول 4 کے اپنے نوٹس خاص حالات کے لیےمحفوظ رکھے گا۔
لیول 4 تمام امریکیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کووڈ نائنٹین کی وجہ سے سفر سے گریز کریں، یہاں تک کہ وہ بھی جو مکمل طور پر ویکسین لے چکے ہیں۔
سی ڈی سی نے پیر کو کہا کہ چونکہ بہت کم ممالک کووڈ نائنٹین ے کیسز ٹیسٹ کر رہے ہیں یا رپورٹ کر رہے ہیں، اس لئے اس کے پاس ایسی صلاحیت بہت محدود ہے کہ وہ یہ اندازہ لگا سکے کہ جن مقامات پر امریکی جارہے ہیں ان کی کووڈ نائنٹین (ٹریول ہیلتھ نوٹس) کی سطح کیا ہے۔
چونکہ سی ڈی سی مخصوص ممالک کے سفر کے لئےکھلی ممانعت نہیں کر رہا ،اس لئے اپریل سےان نوٹسز پر بہت کم توجہ دی جارہی ہے۔
حال ہی میں مارچ میں سی ڈی سی نے دنیا بھر کے تقریباً 120 ممالک اور علاقوں ، یا تمام منازل میں سے نصف سے زیادہ کے سفر کے لئے ممانعت کر دی تھی۔
ان نوٹسز کے باعث کچھ امریکیوں کو سفر سے روک دیا گیا اور بعض صورتوں میں کچھ ممالک میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مئی 2021 میں اولمپکس سے کئی مہینوں قبل جاپان کا سفر نہ کرنے کی پابندی نے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کروائی۔
سی ڈی سی نے پیر کو کہا کہ وہ صرف اس صورت میں ٹریول ہیلتھ نوٹس جاری کرے گا ،جب کسی ملک میں کووڈ نائنٹین کی کسی قسم کی نشاندہی ہوئی ہو۔ سی ڈی سی کی سفری ہدایات ایسے میں تبدیل ہو جائیں گی۔

Comments are closed.