کیا اس ملک میں مسلمان ہونا جرم ہے؟؟؟

#محمد_افسر_علی

ابھی پوری دنیا ایک بیماری اور وبا سے مصیبت میں گھری ہوئی ہے،مگر ہندوستانی میڈیا نے جس طرح سے پورے ملک کا ماحول بنایا ہے اور اس بیماری کو جس طرح مذہب کا رنگ چڑھایا ہے، اس سے صاف ظاہر کے پس پردہ مسلمانوں کے خلاف ایک گہری سازش رچی جارہی ہے۔
چند ماہ قبل پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے خلاف ایک قانون بنایا گیا تھا جس کے خلاف پورے ہندوستان میں تمام مذاہب وادیان کے ماننے والے تعلیم یافتہ اور باشعور لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اسی وقت سے میڈیا اور حکومت کی نگاہوں میں یہ اتحاد اور بھائ چارگی کھٹک رہی تھی اور حکومت کو کوئی پوائنٹ چاہئے تھا جس سے اس اتحاد کو ختم کرکے پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائ جاسکے۔
چنانچہ ملک کی بدقسمتی اور کچھ لوگوں کی کم عقلی کی وجہ سے میڈیا کو یہ موقع بھی مل گیا اور اس نے پھر اپنا کام شروع کردیا ایک ہفتے سے مسلسل اسی موضوع پر بحث و مباحثہ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں کئ جگہوں سے ڈاکٹروں اور پولیس پر حملے کی خبر وائرل ہورہی ہے،مگر کوئ یہ جاننے کی بالکل بھی کوشش نہیں کررہا ہے کہ آخر پولیس پر حملہ کیوں ہواہے؟
ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے،اگر آپ نے اس حملے کو غلط مانا ہے تو اس سے پہلے کے واردات اور حادثات کو بھی اسی نگاہ سے دیکھیں،اور وہاں کے احوال کو جاننے کی کوشش کریں۔تبھی کوئ تبصرہ کریں ورنہ آپ بھی مجرم کہلائیں گے۔
کیونکہ صرف ایک جماعت یا مذہب کی وجہ سے کورونا وائرس نہیں پھیلاہے۔مگرمیڈیا مسلمانوں کی جذبات سے کھیلنے میں مصروف ہے۔ نیوز چینلوں کی طرف سےٹی وی اسکرین پر باربار دکھایا جارہا ہے کہ "مسلمان بھائ ہوشیار ہو جائیں” جبکہ کئ جگہ سے ویڈیوز اور خبریں وائرل ہورہی ہیں جس میں صاف دکھ رہا ہے کہ کھلے عام لوگ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں،جس میں بڑے بڑے "ایم ایل اے،اور ایم پی” شامل ہیں۔مگر کسی کے خلاف ایک ایف آئی آر نہیں ہوئ ہے۔
جبکہ مسلمانوں کا سوشل بائکاٹ کیا جارہا ہے،مسلمانوں سے سبزیاں نہیں خریدی جارہی ہیں ، انہیں ہندو بھائ اپنے محلے سے بھگارہے ہیں،طلبہ اور مسلم نوجوانوں کو جنہوں نے "این آر سی”اور سی اے اے” کے خلاف احتجاجات میں حصہ لیا تھا خاموشی کے ساتھ جیل میں ڈالا جارہا ہے۔
ایسے نوجوانوں کو دہلی پولیس مسلسل گرفتار کررہی ہے۔
اور کپل مشرا جو دہلی فسادات کا ماسٹر مائنڈ ہے اس لاک ڈاؤن میں بھی ٹویٹر پر نفرت انگیز پوسٹ کررہا ہے۔
دہلی پولیس ایسے مجرموں کے خلاف حرکت میں کیوں نہیں آرہی ہے؟
انہیں گرفتار کیوں نہیں کیاجا رہاہے؟؟؟
کیا اپنے حقوق کےلئےپر امن احتجاج کرنا ہمارا آئینی و دستوری حق نہیں؟
لاک ڈاؤن میں جب مسلمان پھنسے رہ گئے تو اس میں حکومت کی غلطی ہے یاپھنسے ہوئے لوگوں کی؟
لاک ڈاؤن میں اپنے گھروں میں بند رہنا قانون کی پاسداری ہے یا خلاف ورزی ؟؟
سوال تو ہزاروں ہیں بس ان سوالوں کا ایک ہی جواب ہے اس ملک میں مسلمان ہونا جرم ہے۔
[email protected]

Comments are closed.