صبح کی بات  فہیم اختر ندوی  27 جولائی 2020

صبح کی بات

فہیم اختر ندوی

27 جولائی 2020

 

سلام

 

مسائل تو ہمیشہ رہے ہیں۔۔ اور رہیں گے۔۔ سب سے بابرکت زمانہ عہد نبوی میں بھی رہے۔۔ اور طرح طرح کے رہے۔۔۔ ایسے میں ہی قرآن کی رہنمائی آتی رہی۔۔ اور زندگی کو رہبری ملتی رہی۔۔۔۔

 

آج کے مسائل بھی بے شمار ہیں۔۔ اور طرح طرح سے ہم ان میں گرفتار ہیں۔۔۔ اب دیکھئے کہ۔۔ معروف علماء گذررہے ہیں۔۔ وبائی مرض میں تعلیم اور وعظ بند سے ہیں۔۔ دین کے شعائر کہیں پابندی اور کہیں بے عملی کی زد میں ہیں۔۔ اہل فکر پر قید وبند عائد ہورہے ہیں۔۔ دین کے اصولوں اور اسلامی مقدسات پر منصوبہ بند حملے ہیں۔۔ اور۔۔ مومن نما منافقوں کے نئے نئے سر ابھر رہے ہیں۔۔۔

 

تو ایسے میں الم فطری ہے، اور فکر گمبھیر۔۔۔ اور ایسے میں قرآن ہی کی رہنمائی سہارا ہے، اور وہی ان تمام امراض کا مداوا ہے۔۔۔ یہاں ان حالات کی خبر بھی ہے، اور ان جیسے حالات کی کہانی بھی ہے، اور ان میں تسلی کا ساماں اور عمل کا پیغام جاوداں بھی ہے۔۔۔۔

 

علم والے رخصت ہوں گے، مومن ومنافق نمایاں ہوں گے، مشکلات دو چند ہوں گے، دین کے شعائر اورمقدسات پر خطرات منڈلائیں گے۔۔۔۔ اور ۔۔۔ ایسے سخت حالات بنیں گے۔۔۔۔ لیکن انہی راہوں پر کامیابیاں آئیں گی، خوشخبریاں ملیں گی، اور مومنوں کے خیمے واضح ہوں گے۔۔۔

 

بس۔۔ ہم دین کے اصولوں کو ٹوٹنے نہ دیں۔۔ دین کی تعلیم وتذکیر رکنے نہ دیں۔۔ ایمان کی رسی چھوٹنے نہ دیں، اور ایمان والوں کو بکھرنے نہ دیں۔۔۔۔۔

 

ہم اپنی زندگی میں تو ایسا کرسکتے ہیں نا۔۔ اس پر تو ہمارا بس ہے۔۔۔۔ تو۔۔ آئیے ایسا کرتے ہیں، اور اس پر نظر رکھتے ہیں۔

 

اللہ ہماری مدد فرمائے۔

خدا حافظ

Comments are closed.