ایک اور اللہ والے کا انتقال آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

ایک اور اللہ والے کا انتقال

آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے

سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

انتہائی رنج وغم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جاتی ھیکہ تاریخی ومشہور ادارہ *جامعہ حسینہ راندیر سورت گجرات کے مہتمم صاحب نسبت بزگ حضرت مولانا شبیر محمود صاحب* کا انتقال ہوگیاہے انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ

اس اندوہ ناک ، غم ناک خبر نے کئی لوگوں کے دل میں شکستگی اور روح میں اضطرابی کیفیت پیدا کر دی، حضرت مولانا کو فکر آخرت ہمیشہ لگی رہتی تھی،

حضرت مولانا کی خوش اخلاقی، خوش مزاجی کی وجہ سے صرف اہل جامعہ ہی نہیں بلکہ انسے ہر تعلق رکھنے والا لطف اندوز ہو کر خوش رہتا ۔

موصوف *حضرت مولانا اسرار الحق قاسمی سابق ایم پی*، رحمۃ اللہ علیہ کی سادگی،اور ملت کے لئے بے لوث ہمہ جہت خدمات سے متاثر تھے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور دعاؤں سے نوازتے تھے، میں خادم خاص اکثر سفر میں ساتھ ہونے کی وجہ مجھے بارہا حضرت مہتمم صاحب سے دعا لینے کی سعادت ملتی رہتی تھی،

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ موت کے ما بعد کے تمام منازل و مراحل میں انہیں برکت عطا فرمائے ،

جامعہ اور ان کی اولاد و احفاد ، اہلیہ محترمہ اور اہل تعلق کو وہ سب برکتیں عطا فرمائے جو برکتیں حضرت مولانا کی زندگی میں انہیں حاصل تھیں بلکہ اس میں اضافہ فرمائے

الله تعالیٰ ان کے اہل خانہ و رشتے داروں ، انکے شاگردوں اور جملہ متعلقین کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ حضرت مولانا کو اپنی آغوش رحمت میں جگہ عطا فرمائے ،انکی درسی ،

انتظامی،معاشرتی خدمات اور علم سے آراستہ نیک اولاد و شاگردوں کوصدقہ جاریہ بنا کر ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اور انکی قبر کو جنت کی کیاری بنائے۔جملہ م آمین

*ہیں دفن مجھ میں مری کتنی رونقیں مت پوچھ۔*

*نوشیر احمد، دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور،8777218454*

Comments are closed.