صبح کی بات فہیم اختر ندوی 28 جولائی 2020

صبح کی بات
فہیم اختر ندوی
28 جولائی 2020
سلام
اسلام فرد اور اجتماعیت دونوں کےلئے ہے۔۔ اور دونوں کی اہمیت بے۔۔ فرد کا کام انفرادی ہے۔۔ لیکن اجتماعیت کے کام کےلئے اجتماعیت ضروری ہے۔۔۔۔۔ اور اجتماعیت کے بغیر فرد کے کام کو تحفظ بھی نہیں ہے۔۔۔
مذہب پر عمل، اجتماعی عبادات، تعلیم واصلاح، تعلیم گاہوں اور عبادت گاہوں کی تعمیر، عائلی زندگی کے شرعی احکام، کاروبار اور ملازمت، جان ومال کی حفاظت، دستوری وقانونی تحفظ اور مسلم شناخت یہ سب اجتماعیت کے کام ہیں۔۔۔ اور ان ہی کے سایہ میں فرد محفوظ ہے۔۔۔۔
تو اجتماعیت قائم رکھے بغیر یہ سارے کام نہیں ہوسکتے۔۔۔ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ آتے ہی اجتماعیت قائم کی۔۔ اور دن بدن اسے مضبوط تر بنایا۔۔ یہ آسان نہ تھا، لیکن ضروری تھا۔۔ تو اسے کیا، اور اس کےلئے سب کچھ سہا۔۔۔ وفات نبوی کے وقت بھی پہلے یہی ہوا، اور اجتماعیت کو ٹوٹنے نہ دیا۔۔۔۔
اجتماعیت خیرات میں نہیں ملتی، اختیار کی قوت سے آتی ہے۔۔۔ اور اختیار کی قوت سیاسی وزن سے ملتی ہے۔۔۔ تو مذہب اور اس پر عمل بھی اسی وزن سے باقی رہتا ہے۔۔۔ یہی تو وہاں تاریخ بتاتی ہے۔۔ جہاں اسلام پھلا پھولا، اور جہاں سے اسلام کو دیس نکالا ملا۔۔۔ آج بھی تو یہ تاریخ بن رہی ہے، اور دونوں ہی تصویریں ابھر رہی ہیں۔۔۔۔
یہ دین کا ضروری کام تھا، اور اسی سے دین اپنی شان میں باقی تھا۔۔ لیکن دین کی تعلیم میں یہ باقی نہ رکھاگیا، اور اب بھی اس کو اچھوت ہی سمجھاگیا۔۔۔ تو دین والوں نے میدان خالی چھوڑ دیا، اور دین دشمنوں نے دین کا تیاپانچا کردیا۔۔۔
بیدار ہوئیے۔۔ کہ دین سر بلند رہنے کےلئے ہے، امن وانصاف بانٹنے کےلئے ہے، اور بندوں کو رب سے جوڑنے کےلئے ہے۔۔۔ یہ مانگنے سے نہیں، اختیار کی قوت سے ہوسکتے ہیں۔۔ اور یہ قوت سیاسی وزن سے ملتی ہے۔۔۔ تو سیاسی وزن پانے کی راہ ابھی کھلی ہے۔۔ آنکھیں کھول لیجئے، فکر درست کرلیجئے، اپنے علاقوں کی کوشش میں جی جان لگا دیجئے۔۔۔ اٹھئے۔۔کہ یہ راہ کھلی رہے، اور وزن پیدا ہوسکے۔۔۔
یاد رکھئے کہ۔۔ یہ عین دین ہے، اجر وثواب ہے، نبی ﷺ والا کام ہے، صحابہؓ کا طریقہ ہے۔۔۔ تو اس میں خرچ کیجئے، وقت دیجئے، محنت لگائیے۔۔ یہ وزن ہے، تب ہی دین ہے، تب ہی ہم آپ ہیں۔۔۔۔ مبارک ہیں وہ جو اس میں لگ گئے ہیں۔۔۔۔۔ اللہ ہمیں سمجھ دے۔
خدا حافظ
Comments are closed.