المناک خبر بھائی فخر عالم بھی سدھار گئے ابھی یہ اندہناک خبر موصول ہوئی کہ میرے رشتہ دار جناب فخر عالم صاحب اس دنیا سے رخصت ہو گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون،

المناک خبر

بھائی فخر عالم بھی سدھار گئے

ابھی یہ اندہناک خبر موصول ہوئی کہ میرے رشتہ دار جناب فخر عالم صاحب اس دنیا سے رخصت ہو گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون،

اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے آمین

فخر عالم صاحب نور اللہ پور ضلع بیگو سرائے کے رہنے والے تھے،لیکن مستقل قیام پٹنہ میں رہتا تھا، یہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ امبر اپارٹمنٹ راجہ بازار، پٹنہ میں رہا کرتے تھے، نہایت سرگرم اور مخلص انسان تھے،ضرورت کے موقع پر کام آنے والے اور دوسروں کے دکھ درد اور ہنسی خوشی میں ساتھ رہنے والے آدمی تھے،ان کے انتقال کی خبر سن کر بے حد صدمہ پہنچا ،پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا ہے،ان کی عمر تقریباً پچاس سال تھی، ادھر چند دنوں سے بیمار تھے، پٹنہ کے روائل ہاسپٹل میں زیر علاج تھے،ڈاکٹروں نے بتلایا تھا کہ ٹائیفائیڈ ہو گیا ہے، پھر معلوم ہو ا کہ کورونا ہے، علاج چل رہا تھا،کل سے مرض میں افاقہ بھی ہونے لگا تھا، ڈاکٹروں نے خطرہ سے باہر بتایا،اور تیزی کے ساتھ یہ رو بصحت ہو رہے تھے،لیکن موت کا کوئی علاج نہیں ہے،ان کا وقت موعود آپہنچا تھا، اور اچانک یہ خبر ملی کہ یہ رب کے حضور پہنچ گئے،

اللہ تعالیٰ ان کے سئیات کو حسنات سے مبدل فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،آمین،

*نور السلام ندوی*

جمالپور، دربھنگہ

Comments are closed.