یکتائے زمانہ ادیب وقت مولانا وحید الزماں صاحب کیرانوی ؒکے سوانحی نقوش اور خدمات شخصیات نمبر کی چوتھی ؍4 قسط ازقلم : عبد الرحمن چمپارنی ؔ

*یکتائے زمانہ ادیب وقت مولانا وحید الزماں صاحب کیرانوی ؒکے سوانحی نقوش اور خدمات*
شخصیات نمبر کی چوتھی ؍4 قسط
ازقلم : عبد الرحمن چمپارنی ؔ
آپ ؒ کا نام : وحید الزماں تھا ، آپ ؒ کے والدبزرگوار کا نا م : مسیح الزماں تھا ۔
کوکیرانہ ، صلغ مظفر نگر میں آپ ؒ کی پیدایش ہوئی ، 17 ءفروری ؍ 1930 27 شوال المکرم ؍ ھ1349
آپ کی پیدایش :
ابتدائی تعلیم : مدرسہ عربیہ جامع مسجد کیرانہ میں ہوئی ،
ء میں بہ غرض تعلیم حیدرآباد گئے ، اور ایک سال قیام رہا ، لیکن تقسیم ہند کی بناء پر تعلیم کا کوئی نظام نہ بن سکا ۔
۱ 1948 دالعلوم دیوبند میں داخل ہوئے ، ؍ء
ء 1952 میں دالعلوم سے فارغ ہوئے
*آپ کی تصنیفی خدمات*
آپ ؒ تصنیف و تالیف ، اور درس و تدریس ہر اعتبار سے خدمات دینیہ کی ، چناچہ آپ ؒ نے کئی ایک کتابیں تصنیف کیں ، جو مقبول ہوئی ، اور پورا ہندوستان یایوں کہاجائے کہ ملک و بیرون ممالک کے لوگ آج بھی استفا کر رہے ہیں ، اور دعائیں دے رہے ہیں ، اللہ تعالی آپ کی ان خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے ، آپ کی چند تصانیف یہ ہیں :
۱۔ آخرت کا سفر نامہ ۲۔ شرعی نماز ، ۳۔ انسانیت کا پیغام ۴۔ اچھا خاوند ۵۔ اچھی بیوی ، ۶۔ القاموس الجدید اردو سے عربی اور عربی سے اردو ، ۷۔ القاموس الوحید ۸۔ القراءۃ الواضحہ تین جلدیں
آپ ؒ کی ملی ، سماجی اور رفاہی اور ادبی خدمات
۱۹۵۹ ء میں دیوبند میں ‘‘ دار الفکر ’’ کے نام سے ایک ادرہ قائم کیا ، جس کے تحت عربی اور انگریزیزبان کی کلاسیں جاری کی گئیں ، اور ماہ نامہ ‘‘ القاسم ’’ بھی اسی ادارے سے جاری کیا گیا ، جو کئی سال تک شائع ہوتا رہا ، اسی ادارے سے ‘’ القامو س الجدید ’’ اردو عربی ڈکشنری پہلی بار شائع ہوئی ،
دعوت الحق ، الداعی ، عربی رسالے اور ماہنامے کے سر پرس ت تھے ، اور اس کے علاوہ کئی ایک میگزین وغیرہ کا سرپرست اور نگراں تھے ۔
۱۹۷۷ میں جمعیۃ علمائے ہند کے ایک سہ رکنی وفد کی سر براہی کرتے ہوئے متعدد عربی ممالک ( سعودی عرب ، بحرین ، متحدہ عرب امارت وغیرہ کا ) دورہ کیا ، ایک طویل عرصے تک آپ جمعیۃ علمائے ہند کی ورکنگ کمیٹی .ی کے ممبر اور اس کے پندرہ روزہ عربی اخبار کے ‘‘ الکفاح ’’ کے چیف ایڈیٹر رہے ، ا س کے علاوہ جمعیۃ کے تصنیفی شعبے ‘‘ مر کز دعوت اسلام کے ڈائر یکٹر رہے ، جو آپ ہی کے تحریک پر قائم تھا ،
ء میں آپ ؒ معاون مہتمم دالعلوم دیوبند بنائے گئے ۔ 1958
کو یہ علم وادب کا بے تاج بادشاہ ہمیشہ کے لئے غروب ہوگیا ۔ 15 ؍ اپریل ء 1995 15؍ ذی قعدہ ۱۴۱۵
تفصیل دیکھئے : پس مرگ زندہ ص(؍ ۲۹۴۔۲۹۸)
Comments are closed.