یہ بے غیرتی تمہیں مہنگی پڑےگی_ نوراللہ نور

یہ بے غیرتی تمہیں مہنگی پڑےگی

 

نوراللہ نور

 

ہمارے اپنوں کی اغیار کی ذہنی غلامی طمع و حرص اور دین و ملت واحدہ کی طرف سے بے اعتنائی عدم مروتی کھل کر سامنے آگیی ہے اور اس بات کی پختہ دلیل و براہین نمایاں ہوگئی ہے کہ ہماری پستی کے ذمہ ہمارے نام نہاد امریکہ و یورپ نواز بھای ہی ہیں ہمارے قتل میں ان کا عمل بھی کار فرما ہیں اور جلتے فلسطین اور ملبے میں ڈھکے فلسطین کی بربادی میں اغیار کے ساتھ یہ آستین کے سانپ بھی برابر کے شریک ہیں ۔

ویسے عرب ممالک کی مغرب نوازی اور جاہ و حشم کے نشے میں مخمور یہودیت کا آلہ کار معاون و ممد ہونا سب پر واضح تھی مگر متحدہ عرب امارات کے جبہ و دستار میں بشکل سفید پوش” درحقیقت سیاہ باطن "کا مکر ہم پر مخفی تھا یہودیت سے مرعوبیت ہمہ شما کے علم سے باہر تھا اندر اندر یہودی آقاؤں کی معاونت ہم پر پوشیدہ تھی مگر چوری چھپتی نہیں کبھی نہ کبھی تو حقیقت سے روشناسی ہو ہی جاتی ہے اس لیے اس نے اپنا دوہرا رخ عالم اسلام کے سامنے لا کر رکھ دیا اور بتلا دیا کہ ہم سے توقع مت رکھنا کیونکہ ہمیں اپنے جاہ و ثروت مطلوب ہے ہمیں عالم اسلام سے کوئی سروکار نہیں مسجد اقصی کے سوداگروں میں ہم بھی برابر کے حصہ دار ہیں کیونکہ ہمیں فلک بوس ٹاوروں اور دلکش عمارت چاہیے ہم ان سے سروکار نہیں ۔

سیم و زر کے طمع میں اندھے مغرب پرست یہودی و صیہونی کے دست راست اگر معصوموں کی لاش پر اپنی آنکھوں کو خیرہ کردینی چمچماتی عمارت کی بنا کے خواہاں ہیں تو یقیناً وہ ایک شاندار عمارت کی تعمیر کر سکتے ہیں اپنے ضمیر کا سودا کر کے لگژری زندگی کے متمنی ہیں وہ بھی انہیں مل جایں گی اپنوں سے دھوکہ دہی کر کے اسلام مسلمان مخالفوں کی آغوش میں جانا چاہیں تو کوئی نہیں رکاوٹ بنے گا مگر یہ بے غیرتی بے حسی اور بے رخی بہت ہی خسارے کا سودا ہوگا ۔

عقبی کا انجام کار وہ تو خدا کے علم میں ہے اس دنیا کے بارے میں ہم محکم نہیں ہیں مگر اس دنیا کے بارے میں اپنی رائے ضرور رکھونگا کہ ان کی یہ غلامی اور ان کا مشیر و معاون ہونا چند دنوں کی پر تعیش و چمچماتی کار سے منفعت کے بجز کوی خاطر فایدہ نہیں دینے والا ہے جاہ و ثروت کے نشے میں مخمور یہ صرف تمہارے لئے لولی پاپ ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے تمہارا استعمال کر کے اپنی دین کی فروغ کے ذریعہ اپنے آقاؤں سے مکھن کھا رہے ہیں اور تمہیں لولی پاپ کو مزین کر کے دکھایا جارہا ہے جس پر تم بہت نازاں ہو اور ایمان و ضمیر کا سودا کر بیٹھے ہو یہ بات ذہن نشین کر لو تو بہتر رہے گا یہ تمہارے کبھی اپنے نہیں ہو سکتے بلکہ صرف اپنی خیالات و نظریات کے تشہیر میں استعمال کر کے تمہاری آخرت کا سودا کر رہے ہیں اور یہ بات اپنی ذہن کی تخت پر نقش کر لو ایک نہ ایک دن تم ضرور ڈسو جاؤگے پھر اس وقت واپسی کی راہیں مسدود ہوگیی ہونگی اور مذہب اسلام اور مسلمانوں کو تمہاری قطعا کوئی ضرورت نہیں ان کا حامی خدا ہے اور تمہارے آقاؤں کو بھی علم ہوگا ان کی مشینری شب و روز کی محنت کے باوجود اسلام کو فروغ پانے سے نہیں روک پارہے ہیں اور اس وقت سب سے مقبول دین اسلام ہے اس لیے اس کی کوی فکر نہیں اور رہی بات فلسطینی بھائیوں کی تو خدا ان کا حامی ہے اور ان کی بازیابی کی کوی راہ ضرور ہموار کرے گا فکر تمہیں اپنی کرنی ہے

اگر پھر بھی تم اپنی ضد پر قایم ہو اور امریکہ و اسرائیل نوازی سے باز نہیں آتے بلکہ اپنے اس عمل پر مصر ہوتو کوئی بات نہیں مگر یاد رکھنا تمہاری یہ بے حسی اور عدم توجہی دنیا و آخرت میں بہت مہنگی پڑیں گی

Comments are closed.