Baseerat Online News Portal

کشمیر کے نام!!

اقراء اشرف

اجڑ رہی ہیں گودیں,لٹ رہے ہیں آشیانے آج بھی!!

کتنی ماؤں کے جگر گوشے,نظرانہ پیش کر رہے ہیں آج بھی!!

 

سسکیاں اور آہیں بھرتی ہیں آج بھی!!

وہ کشمیر کی مائیں بہنیں,بلکتی ہیں آج بھی!!

 

زندہ ہیں مگر مانگ رہی ہیں آزادی آج بھی!!

محمد بن قاسم جیسے لیڈر کو پکارتی ہیں آج بھی!!

 

گزار دی غلامی میں زندگی کشمیری بھائی,بہنوؤں نے!!

پس رہے ہیں غلامی,ناکامی کی زندگی میں آج بھی!!

 

ماؤں بہنوؤں کی عزتیں پامال ہوتی ہیں آج بھی!!

روح کانپ اٹھتی ہے یہ منظر سن کے آج بھی!!

 

کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ مانا جاتا ہے آج بھی!!

کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے آج بھی!!

Comments are closed.