Baseerat Online News Portal

آہ : بڑی اماں مری

(والدہ ارشد استھانوی، پرنسپل صغرا اسکول، بہار شریف کی رحلت پر)
ہوگئیں اللہ کو پیاری آہ بڑی اماں مری
رابعہ تھیں آج کی آہ بڑی اماں مری
فروری گیارہ پہر کے دو بجے
رب سے اپنے جاں ملیں آہ بڑی اماں مری
نیک سیرت ،نیک باطن نیک دل تھیں وہ بہت
داغ فرقت دے گئیں آہ بڑی اماں مری
روم میں رکھتیں اندھیرا اور جلاتی تھیں چراغ
روشنی تھی ان کے دم سے آہ بڑی اماں مری
رات کے سناٹے میں کرتی تھیں رب سے وہ کلام
کیا تعلق رب سے تھا آہ بڑی اماں مری
بے دوا کے ڈاکٹر کے ان کو ملتی تھی شفا
رکھتی تھیں رب پہ یقیں آہ بڑی اماں مری
گر گئیں اور ہڈی ٹوٹی اور پھر وہ جڑ گئی
تھا یقیں پختہ خدا پہ آہ بڑی اماں میری
تھی تلاوت میں روانی اور زباں شفاف خوب
ذکر میں مشغول رہتیں آہ بڑی اماں میری
اپنے وقت کے تھے قطب نام تھا ان کا فصیح
تھیں ولیہ زوجہ بھی آہ بڑی اماں میری
فیض ان کا جاری تھا پورے بہار استھانواں میں
ہو گئے محروم سب آہ بڑی اماں میری
عمر میں برکت ہوئی زندہ رہیں رونق رہی
کر گئیں ہر سو اندھیرا آہ بڑی اماں میری
قبر کی اور آخرت کی ان کو رہتی تھی فکر
ہے جگہ فردوس ان کی آہ بڑی اماں مری
قبر پہ رحمت خدا کی ہر گھڑی ہوتی رہے
ہے دعا ندویؔ کی رب سے آہ بڑی اماں میری

نتیجہ فکر: محمد مکرم حسین ندوی
ڈائریکٹر ماڈرن ویلفیر اکیڈمی
خا ن مرزہ ،سلطان گنج پٹنہ

Comments are closed.