Baseerat Online News Portal

تعزیتی کلام… حضرتِ قاضی بھی ہم سے آج رخصت ہوگئے، مخلص و ہمدرد اک استاذ رخصت ہوگئے

 

حضرت الاستاذ مولانا عبد الجلیل قاسمیؒ قاضی شریعت امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے سانحۂِ ارتحال پر تعزیتی کلام۔

✍️ اشتیاق حیدؔر قاسمی سمستی پوری۔

 

حضرتِ قاضی بھی ہم سے آج رخصت ہوگئے

مخلص و ہمدرد اک استاذ رخصت ہوگئے

 

وار کر سب کچھ قضاء کا باب روشن کر گئے

منصبِ قاضی کے وہ سرتاج رخصت ہوگئے

 

با بصیرت عالمِ دیں میں مقام ان کا رہا

وہ نمایاں ذات ، وہ ممتاز رخصت ہوگئے

 

زندگی ان کی کٹی خوفِ خدا میں بالیقیں

بزرگانِ دین کی وہ لاج رخصت ہوگئے

 

شاذ و نادرشخصیت تھے قاضیوں کے درمیاں

وہ نرالی شخصیت بھی آج رخصت ہوگئے

 

وہ قضاءکی تربیت میں رَہ بھی تھےرہبربھی تھے

وہ ہمارے رہبر و منہاج رخصت ہوگئے

 

معاملہ فہمی کا ملکہ حق تعالیٰ نے دیا

آزمودہ کار وہ نباض رخصت ہوگئے

 

ان کا وہ اظہارِ نادانی ستاتا ہے ہمیں

وہ سبھی معصوم سے الفاظ رخصت ہوگئے

 

ان کی خدمت کو بھلایاجا نہیں سکتا کبھی

ماہرِ فن ، صاحبِ اعزاز رخصت ہوگئے

 

فیض ان سے پانے والے ہر کوئی مغموم ہیں

آہ حیدؔر آج وہ فیاض رخصت ہوگئے

*ختم شد*

Comments are closed.