امیر شریعت مولانا حضرت سید محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور رحمانی فاؤنڈیشن

عبدالرحمن قاسمی چمپارنی
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کےپردے سے انسان نکلتے ہیں
بے باک قائد ، بے لوث خادم ، بے مثال سیاست داں ، خطیب باکمال ، کئی کتابوں کے مصنف ، دانش مندی و ہوش مندی کے پیکر ، تقوی وللہیت کا نمونہ ، تصوف وسلوک کے بے تاج بادشاہ ، عاجزی و انکساری میں منفرد، ،صاف گوئی و حق گوئی میں یکتا ، سادگی اور حلم وبردباری سے مرصع ،ملت ہندیہ کی کشتی کے ناخدا ، قائد ملت ، امیر شریعت ، جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لا ء بورڈ ،سجاد ہ نشیں خانقاہ مونگیر حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب نور اللہ مرقدہ ، اللہ ،3/اپریل2021ء کو اللہ کے پیارے ہوگئے ، اناللہ وانا الیہ راجعون ۔
امیر شریعت ؒ کی عظیم خدمات اور بہترین یادگار
امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی ؒ کی خدمات ہمہ جہت اور ہر میدان میں حاوی ہے ، آپ ؒ عصر حاضر کی نزاکتوں سے بہ خوبی واقف تھے ، چناں چہ آپ ؒ نے جہا ں دینی تعلیم کی اشاعت کے لیے مدرسہ رحمانیہ مونگیر کے پلیٹ فارم سے نونہالان اسلام کو حفظ قرآن اور تفاسیر قرآن سے آراستہ کیا ، آپ ؒ نے جہاں خانقاہ رحمانی سےملک ہند کے چپے چپے میں بے شمار سالکین اور مریدین کاتزکیہ فرماکر اصلاح کی ایک نئی مثال قائم کی ،آپ ؒ نے جہاں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی بھر پور خدمت کی ، مسلمانوں کے ذاتی، دینی اور اعتقادی مسائل میں رد وبدل کرنے کی ناپاک کوشش کرنے والوں کو دنداں شکن جواب دیا ، اور ان کی سازشوں سے امت مسلمہ کی حفاظت فرمائی ، وہیں آپ نے رحمانی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، اور ہر طرح کی علمی ضروریات کو بہ آسانی مکمل کرنے کی سعی پیہم کی ، آپ نے ؒ وقت اور حالات کے تقاضے کو مد نظررکھتے ہوئے اپنے مشن کو آگے بڑھایا ، اس کی تشکیل کی اور افرادسازی بھی کیا ۔
رحمانی فاؤنڈیشن : تعارف
رحمانی فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے ، جسے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے 1996ء میں مونگیر میں قائم کیا۔
رحمانی فاؤنڈیشن : اہداف ومقاصد
رحمانی فاؤنڈیشن کے قیام کے مقاصد مسلمانوں کی ہمہ جہت اور ہر میدان میں کامیابی اور ترقی کی کوشش ہے ، الحمدللہ رحمانی فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی تمام شعبہ میں خدمات قابل مبارک باد ہیں ، رحمانی فاؤنڈیشن اپنی قیام کے دن سے ہی امت مسلمہ کی خدمات اچھے طریقے سے انجام دے رہی ہے ۔ ہر سال تقریباً ۱۰۰۰ہزار طلبہ یہاں سے طب اور دیگرشعبوں سے فارغ ہوتے ہیں ، رحمانی فاؤنڈیشن کے قیام کے ایام بہت ہی قلیل ہیں ، مگر اس کی خدمات اور کارنامے ہمہ گیر ہیں ،او ریہ رحمانی فاؤنڈیشن کی مقبولیت کی علامت ہے ۔(۱)
دیکھئے :البیعۃ فی عھد النبوۃ ،تالیف : مولانا ولی رحمانی ؒ ،تعریب وتحقیق : مفتی نوشاد نوری قاسمی ، ص 23
رحمانی فاؤنڈیشن کی خدمات اور کارنامے
1996ء میں رحمانی ہیڈکواٹر کا قیام عمل میں آیا
1999ء میں سالانہ مفت آنکھ آپریشن کیمپ کا آغاز ہوا ۔
۔ 1999ء میں ایک سال کے کمپیوٹر ڈپلوما کا قیام عمل میں آیا۔
2003ء میں رحمانی فاؤنڈیش نے رحمانی ایجوکیشنل کے نام سے مونگیر میں 202 تعلیمی مراکز قائم کیے ۔
2005ء میں رحمانی ایجوکیشنل سینٹر کے تحت مختلف روکیشنل کورسز کا آغاز ہوا۔
2008۔ میں ہنوروپروگرام کے تحت 102 مراکز قائم کیا ۔۔
2008ء میں بہار کے 20 اضلاع میں مسلم لڑکیوں کے لیے پیشہ وارانہ کورس کا تعارف ہوا۔
2008ء میں دسویں او ربارہویں گریڈ کے طلباء کے لیےNiosاسٹڈی سینٹر قائم ہوا ۔
2008ء میں رحمانی -30کے زیر نگیں آئی آئی ٹی ، جے ای ای کے باصلاحیت طالب علموں کی اعزازی تیاری شروع کی گئی ۔
2009ء میں انسٹی ٹیوٹ آف چاراٹرڈ اکاؤنٹنس کی طرف امتحان کے لیے تیاری کے مراکز کا تعارف کرایاگیا ۔
2009 ء میں بیرون ملک ڈاکٹریٹ پروگراموں کے لیے فزکس کے ماسٹرز طلباء کا موقع فراہم کیاگیا۔
2009ء میں انگریزی اور ارد و میں ماھنامہ اسلامی تجارہ جریدے کا افتتاح ہوا۔
2010ء میں رحمانی -30 سے اور ملک کے مختلف حصوں میں آن لائن ویڈیو کورسز کا آغاز ہوا ،
۔ ۲۳ء میںمونگیر بہار میں بی ایڈ کا لج کا قیام عمل میں آیا۔
دیکھئے : Http/www .rahmanimission.info/foundation .html
اس کے علاوہ بے شمار خدمات انجام دی گئیں، حضرت مولانا سید ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحمانی فاؤ نڈیشن کے پلیٹ فارم سے انجام دی گئی یہ ساری خدمات قابل تحسین او رقابل ستائش ہیں ، دور حاضر میں ان اداروں کا ہونا نہایت ہی ناگزیر ہے ،موجودہ وقت کے حالات سے واقفیت کے لیے دورحاضر کے علوم کا سیکھنا اور جاننا ضروری ہے ، حضرت امیر شریعت یہ کارنامہ انجام کردیکھایا اور سبھوں کی آنکھوں سے یہ پٹی ہٹا دی کہ ایک عالم ایک مسلمان وہ تمام کام انجام دے سکتا ہے ، جو ایک غیر اپنی کدو کاوش اور جدوجہد سے سے کررہا ہے ، واقعی آپ ؒ کی شخصیت عظیم تھی ، اللہ تعالی آپ ؒ کی خدمات کو قبول فرمائے ، اور ہمیں آپ کے لگائے ہوئے پودے کی قدردانی کرنے والا اور اس سے استفادہ کرنے والا بنائے آمین
Comments are closed.