موجودہ حالات توبہ واستغفار کی سخت ضرورت ہے

از محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند
9358163428
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
ہرطرف موت کا خوف ہے ہر شہر ہر گاؤں سے روزانہ کئی کئی موتیں ہو رہی ہیں لوگوں میں خوف وہراس ہے لوگ خوف وڈر کے عالم میں ہیں اور ان حالات میں بے شمار لوگوں کا ایمان عقیدہ بھی ڈگمگا رہا ہے لیکن اس کے باوجود نہ اللہ کی طرف رجوع ہے نہ ہی ہمیں توبہ واستغفار کی توفیق ہو رہی ہے مزید رمضان المبارک جیسے بابربرکت مہینے میں اللہ کی نافرمانیوں اورگناہوں کی کثرت ہے بے شمار لوگ اب بھی روزے چھوڑ رہے ہیں نماز و تراویح کو چھوڑنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے
ان حالات سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ ہم کثرت سے
توبہ واستغفار کریں ، اللہ کی طرف متوجہ ہوں ، دعاء یونس علیہ السلام زیادہ سے زیادہ پڑھیں *لَا اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَکَ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ*

313 بار *حَسۡبُنَا اللّٰہُ وَ نِعۡمَ الۡوَکِیۡلُ نِعمَ المَولیٰ وَنِعمَ النَّصِیر* پڑھیں اس کے بعد اللہ تعالی سے عافیت کی اس بلاء ومصیبت سے نجات کی کثرت سے دعا کریں اور یہ دعاکریں کہ اللہ تعالی اپنے فضل کا کرم کا عافیت کا معاملہ فرمائے اور محض اپنے فضل سے اس کرب ناک حالات سے چھٹکارہ دے

اور موت کاخوف بالکل بھی غالب نہ آنے دیں یہ یقین رکھیں کہ اگر اللہ کی طرف سے موت مقدر نہیں ہے تو دنیا کی کوئی بیماری موت نہیں دے سکتی اور اگر موت مقدر ہی ہے تو دنیا کا کوئی ڈاکٹر کوئی دوا اور کوئی علاج وآکسیجن ٹھیک نہیں کر سکتا کیوں موت کے اس خوف سے بہت سے لوگ اپنا ایمان عقیدہ خراب کر رہے ہیں
*موت کا خوف دل سے نکال دیں ۔ کیونکہ اس کا وقت اور جگہ ہمارے پیدا ہونے سے پہلے متعین ہو گیا ہے ۔*
*اللہ کا خوف پیدا کریں اور اس سے ویسا ڈریں جیسا اس سے ڈرنے کا تقاضہ ہے ۔دنیا کا کوئی دوسرا خوف ہمارے دل پر حاوی نہیں ہو پاۓ گا*

الغرض
1: استغفار کی کثرت کریں
2: دعاء یونس علیہ السلام زیادہ سے زیادہ پڑھیں
3: 313 حسبنا اللہ پڑھیں
4: اور ہرروز دعا سے پہلےاپنی حیثیت کے مطابق کچھ نہ کچھ صدقہ کریں
اور پھراوپر لکھی ہوئی دعا کریں نیز دعا میں گریہ وزارہ بھی ہو اللہ کے سامنے اپنی بے بسی کا اظہار بھی ہو

محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند
9358163428

Comments are closed.