Baseerat Online News Portal

آؤ "قرآن” سمجھیں آسان طریقہ سے 

 

حنا خان (آکولہ)

 

 

دنیا کی عدالت لگی ہے آپ کٹگھرے میں کھڑے ہیں اور تمام گواہان آپ کے خلاف ہیں تو سوچیے آپ کا کیا حال ہوگا؟ آپ تمنا کریں گے کہ کاش!! کوئ اللہ کا بندہ آئے اور آپ کے حق میں گواہی دے تاکہ طے کی گئی سزا سے آپ کی جان چھوٹے- یہ تو آرزو اس فانی دنیا کے لیے ہے -ذرااندازہ کیجئے قیامت کے ہولناک منظر کا، رب کے حضور پیش ہونے کا کہ جس کی عدالت میں کسی کی گواہی کام نہیں آئے گی اس وقت صرف انسان کے نیک اعمال ہی ہونگے جواسے اللہ رب العالمین کے غضب سے بچانے کا سبب بنیں گے اور ایسے وحشت ناک وقت میں جب کہ ماں، باپ، بھائی، بہن، عزیز و اقارب تمام دوست و احباب کوئی کام نہیں آئے گا- اس وقت ایک ساتھی ہوگا جو آپ کی سفارش کرے گا-اور سب سے اہم یہ ہے کہ اس کی سفارش قابل قبول بھی ہوگی اور وہ ساتھی ہے "قرآن”- یہ آپ پر منحصر کرتا ہے کہ آپ اسے اپنے حق میں گواہی دینے والا بناتے ہیں یا خلاف، جیسا رشتہ آپ اس سے دنیا میں بنائیں گے وہ اسی کے مطابق اپنی گواہی رب کے حضور پیش کرے گا – ہر ذی عقل یہی کوشش کرے گا کہ وہ اس ساتھی سے ایسا مضبوط تعلق قائم کرے کہ وہ قبرکے اندھیرے میں بھی اس کا ساتھ نبھائے-اسی لیے وقت رہتے ہوش کے ناخن لیں رب کے حضور پیشی سے پہلے اپنے اس ساتھی سے تعلق قائم کریں- اسے صرف پڑھیں نہیں، سمجھیں، غور و فکر کریں، اس کو اپنے دل میں بسانے کی کوشش کریں، غرض اس کے حقوق ادا کریں تاکہ بروز قیامت وہ آپ کے حق میں گواہی دے کر آپ کی بخشش کرائے- موجودہ وقت کے اس تیز ترین دور میں تو سکیھنے سکھانے کے کئی بہترین طریقے موجود ہیں اسی لیے کوئی بھی یہ عذر پیش نہیں کرسکتا کہ اس کے پاس کسی قسم کے وسائل نہیں تھے- اب تو اس وبائی دور نے لوگوں کو وقت بھی میسر کردیا ہے-اسی لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وقت کو غنیمت جانتے ہوئے اپنی آخرت کی تیاری کرلیں – اس کورس "آؤ قرآن سمجھیں آسان طریقہ سے ” کے ذریعے – اس کورس میں آپ کو 232 الفاظ سکھائے جائیں گے جس میں سے 125 الفاظ قرآن میں 41,000 بار آئے ہیں-یعنی اس کورس کے اختتام پر آپ %50 قرآن کے الفاظ کے معنی سیکھ جائیں گے- سب سے موثر بات اس کورس کی یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو گھر سے باہر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے یہ کورس آپ گھر بیٹھے اپنے تمام اہل خانہ کے ساتھ سیکھ سکتے ہیں-اس کورس کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے اس میں کوئز بھی شامل کردیے گئے ہیں جس میں مسلسل گرین زون میں آنے والی فیمیلی کو انعامات سے نوازا جائے گا – یہ کورس محض 20 دن کا ہے اور اس کی فیس 200 روپیے ایک فیمیلی کے لیے ہے(ایک فیمیلی میں خواہ جتنے بھی ممبر ہوں) اس کورس میں روز 2:30 بجے ایک لیکچر بھیجا جائے گا-اور عشاء کے بعد اسی سے متعلق چند سوالات پوچھے جائیں گے- ایسے سنہری موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور بچوں کو بھی ایسی مصروفیت دیں کہ جس سے ان کی آخرت سنور جائے- اس کورس میں حصہ لینے کے لیے اس لنک پر کلک کریں https://forms.gle/ XxSqUbS6QCTZ6UVdA

اور اپنے پیمنٹ کی اسکرین شاٹ اس نمبر پر 918421236843+

بھیجیں -جلدی کیجئے کیونکہ

طاقوں میں سجانے کو یہ قرآن نہیں ہے.

Comments are closed.