یک ماہی اُردومضمون نگاری کورس

ازقلم: مفتی صدیق احمدبن مفتی شفیق الرحمن قاسمی
کورس کاتعارف:
قلم کاری کی دنیاکاایساسفر جوفطری طورپرمرتب انداز میں چلتے ہوئے، تعارف،روزنامچہ، منظرکشی سے لےکر مضمون نگاری تک اور کہانی نویسی سےلےکرتصنیف و تألیف تک برابر جاری رہتا ہے ؛ بالآخرمایۂ نازقلم کار بناکرچھوڑتاہے۔
اس کورس میں اردوپڑھنا،لکھنااورسمجھناجاننے والےہرقسم کےطلبہ وطالبات کوترتیب وار تین مراحل سےگزار کر لکھناسکھایاجاتاہے۔
تخلیقی صلاحیت: یہ وہ صلاحیت ہے، جس کی وجہ سے ایک عامی آدمی بھی آسانی سے لکھناسیکھ لیتاہے۔
یہ صلاحیت بعض لوگو ں کوبچپن سے ہی حاصل ہوتی ہے؛جس کاظہور بعد میں ہوتاہے۔اساتذہ کی توجہ ،خوداعتمادی اور صحیح رہ نمائی اسے پروان چڑھاتی ہے۔
بعض مرتبہ پے درپےپیش آمدہ حادثات ہی بہت کچھ سکھادیتے ہیں؛ پھر ان ہی سیکھے ہوئے سبق کو تھوڑی توجہ سے تحریری شکل میں پیش کیاجائے توسبق آموزثابت ہوتاہے۔
ذمہ داریاں بھی ہمیں ضرورت کااحساس دلاکر بہت سی اہم چیزیں سکھادیتی ہے۔
لکھناشروع کرنےکےلیے عام طور پر تین طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔
(۱)ڈائری لکھنا؛ لیکن ایک مدت تک اس میں پابندی کرنی ہوتی ہے۔(۲)چربہ اتارنا؛ یعنی کسی کی تحریر کو لےکر اسی میں کاٹ چھاٹ کر کچھ ردو بدل کرکے پیش کرنا۔(۳)جیسابولتے ہیں اسی طرح لکھنا۔
کورس کےتین مراحل:
(۱)اوائل ایام میں حکائی مضمون کاسبق چلتاہے؛جس میں جیسابولتے ہیں اسی طرح لکھناہوتاہے۔ یابےتکلف دوست سے بات چیت والااندازاختیارکرتے ہیں۔پھرجوکچھ اورجیسابھی دیکھتے ہیں ویسے ہی پیش کرتےہیں۔(۲)درمیانی ایام میں فکری مضمون کی شروعات ہوتی ہے؛ جس میں تخیل کاعکس ،نقطۂ نظراور دماغ میں آنے والے خیالات کو تحریر ی شکل میں لانےکےطریقےپرزور دیاجاتاہے۔(۳)اواخرایام میں قوت فکرسے جوکچھ حاصل ہو،کتابوں میں جوکچھ پڑھا،تجربات ومشاہدات سے جوباتیں سامنے آئی ہیں،ان ہی باتوں کو قرآن وحدیث کی روشنی میںموجودہ حالا ت سے مطابقت پیداکرکے پیش کرناسکھایاجاتاہے۔
ضرورت:
یوں تواس فن میں کتابوں کی ریل پیل ہے؛لیکن ا ب تک میری نظرمیں ایک بھی ایسی کتاب نہیں تھی، جس میں آسان اندازمیں، عمدہ اسلوب، اصول وضوابط اورمشق وتمرین کے ساتھ بہترین پیرائے سےاصناف نثرکو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہو؛ اورشائقین کااسی پراکتفاکرلیناکافی ہو۔
آغاز:
۱۴ /اپریل۲۰۲۰عیسوی بروز منگل اس کورس کو تیار کرکے باقاعدہ تعلیم کاآغازکردیاگیا۔ اولاًیہ کورس ۴۰/ایام پرمشتمل تھا؛بعدمیں تجربہ کامیاب ثابت ہونےپرنصاب میں بڑھوتری کےبعد اسے دوماہی کورس میں منتقل کردیاگیا۔اورمکمل تین کورس اسی طرح چلتارہا۔پھروقت کی قلت کی وجہ سے دوبارہ اسے یک ماہی کورس میں منتقل کردیاگیا۔اس طرح چارکورس کےبعد،پانچواں ،چھٹاچلتارہااوراب ہم ساتویں کورس کی طرف رواں دواں ہیں؛ اس درمیان کورس میں ۱۰۰/سے زائدطلبہ وطالبات خصوصافضلائے عظام شریک ہوکراپنی تحریری صلاحیت کونکھارنےمیں لگے ہوئے ہیں۔
نصاب تعلیم:
تعارف شخصی؛ روزنامچہ؛ منظرکشی؛ آپ بیتی؛ خودنوشت سوانح؛ سوانح حیات؛ مطالعہ؛ مشاہدہ؛ تجربہ؛ حل کتاب کاطریقہ؛ تلخیص نگاری؛تخیل کاطریقہ؛ فکری مضمون؛ علمی وتحقیقی مضمون؛ تحقیقی مقالہ؛ تحقیق وتنقیداورریسرچ؛ تأثرات؛ اپناامتحان خودلیں ـ۔
طریقۂ تعلیم:
وٹس ایپ پرکلاس کےلیے ایک خاص گروپ بنایاجاتاہے،جس میں خواہش مند حضرات کو شامل کرکےگروپ میں تحریری سبق اورویڈیوکی لنک بھیج دی جاتی ہے،ساتھ ہی آڈیوکی شکل میں مزیداہم باتیں بھیجی جاتی ہے؛طلبہ کومکلف بنایاجاتاہےکہ تحریری سبق پڑھنے،ویڈیواورآڈیوسن لینے کےبعداسےسمجھنے کی کوشش کریں ، جیسااس میں بتایاگیاہے، جوکچھ لکھنےکےلیےکہاگیاہے،اسے تحریری شکل میں موبائل یاکاپی میں لکھ کر ۲۴گھنٹے کےاندراندرپرسنل نمبرپرارسال فرمائیں ،جہاں غلطیوں کی نشاندہی کردی جائےگی اوردوسرے دن پچھلےسبق کانمونہ بھی گروپ میں بھیج دیاجائےگا،جسے دیکھ کراپنی تحریرکوخودبھی پرکھ لیں،تاکہ غلطیوں کااحساس ہواورصحیح طریقہ بھی معلوم ہوسکے۔
اغراض ومقاصد:
وقت کوکارآمدبنانےکا طریقہ سکھانا؛تاکہ ہرایک کامستقبل تابناک نظرآئے۔
مطالعہ،مشاہدہ،تجربہ اورتخیل سے حاصل شدہ قیمتی موتیوں کواکٹھاکرنااوراسے فائدہ اٹھانے کےقابل بنانا۔
طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کرکےان کوخوداعتمادی کاسبق پڑھانا؛تاکہ وہ خوب آگے بڑھیں اورترقی کرتے رہیں۔
دین کی اشاعت کےلیے ابھارنا،صحیح نظریات کوفروغ دےکرہرقسم کے باطل سازشوں کادندان شکن جواب دینااورامت مسلمہ کی صحیح رہ نمائی کافریضہ انجام دینا۔
امت کی علمی تشنگی کودور کرنےاورارتداد کےفتنےکوروکنے کےلیے اپنی تحریری صلاحیت کااستعمال کرناسکھانا۔
اب تک جو کچھ ہم نے حاصل کیااس سے خود بھی فائدہ اٹھانا اوردوسروں کوبھی فائدہ پہونچاناسیکھنااورسکھانا۔
اگلےکورس یعنی آٹھویں بیچ کاآغاز ان شاءاللہ ۲۰/جون سےہوگاـ
کورس میں شرکت کےلیے رابطہ کریں:
مفتی صدیق احمد بن مفتی شفیق الرحمن قاسمی
موبائل نمبر:8000109710
Blog:www.siddiqahmad.com
Youtube channel:
lernwith siddiqahmad
Comments are closed.