Baseerat Online News Portal

مانگتا جا، لیتا جا

 

 

تبصرہ و تعارف: محمد حنیف ٹنکاروی

 

 

محترم قارئین عظام! اللہ تعالیٰ سے رابطہ کا بہترین ذریعہ دعا ہے، دعا شکستہ دلوں کا سہارا، امیدوں کا مرکز اور فوز و فلاح کا ضامن ہے۔ اسلام نے دعا کو مستقل عبادت کا درجہ دیا ہے، دعا محبوب سے ملاقات کے لئے اشتیاق کی ترجمانی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر احسان کرتے ہوئے قرآن و احادیث میں دعا کی فضیلت بھی بتائی اور دعائیں بھی سکھائیں۔ احادیث کا معتدد بہ حصہ دعاؤں پر مشتمل ہے۔

 

زیر نظر کتاب (مانگتا جا، لیتا جا) اسی دعا کے عنوان پر 2009ء میں پہلی مرتبہ لکھ کر اُمت کے سامنے پیش کی گئی، ہاتھوں ہاتھ لی گئی اور آج 2021 میں نواں (٩) ایڈیشن منظر عام پر آگیا ہے۔

 

بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کتاب میں عربی متن کے ساتھ ساتھ اردو ترجمہ اور دعا کو پڑھ کر ماضی قریب میں کس کس کو فائدہ ہوا وہ بھی تجربہ کے عنوان سے مذکور ہے۔ قارئین کی معلومات کے لئے بتاتا چلوں کہ کتاب کے مصنف دارالعلوم ہدایت الاسلام، عالی پور، گجرات کے شیخ الحدیث ہیں اور ان کے قلم سےتقریباً ٢١ کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں جن کے اسماء درج ذیل ہیں:

١. اپنے بڑوں کا رمضان

٢. عرفات کی وادی رحمن کی میزبانی

٣. مانگتا جا لیتا جا

٤. محرم و عاشورہ اور کربلا کی حقیقت

٥. شان صالحین

٦. نعمۃ الباری علی ختم البخاری

٧. باغ جنت کے مہکتے پھول

٨. مہمانان رسول کی خدمت میں (٧ حصے)

٩. جواہر معرفت

١٠. فضائل عشرہ ذی الحجہ و مسائل قربانی

١١. بازار خدا

١٢. شب برأت

١٣. خزانوں کی چابی

١٤. حج کریں خدا سے مانگتے مانگتے

 

مزید دلچسپ بات یہ یے کہ تمام کُتب مفت (فری) میں دی جاتی ہیں۔ مذکورہ کتاب کا نام ”مانگتا لیتا جا“ بزبان اردو، گجراتی، انگلش میں بھی دستیاب ہیں۔

کتاب حاصل کرنے کے لئے اوقات نماز و آرام کو چھوڑ کر مندرجہ ذیل موبائل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، اور خط بھی ارسال کر سکتے ہیں:

دارالارشاد و الاعلام، عالی پور

چکھلی، ضلع نوساری (گجرات) پن: 396409

موبائل 9687548126

نمبر: 7802040189

Comments are closed.