Baseerat Online News Portal

مولانا ابوالکلام لائبریری کے زیر انتظام جلسہ سیرت النبی کا انعقاد آج

 

رپورٹ: عبیدالرحمن الحسینی(بی ای ایس)

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نوتنواں/مہراج گنج: آپ سبھی کو یہ جان کر بیحد مسرت ہوگی کہ آپ کے شہر نوتنواں میں مولانا ابوالکلام لائبریری کے زیر انتظام تعلیم سیرت کے عنوان سے دس روزہ کیمپ لگاتھا گزشتہ کل مساہمین سیرت کا ایک امتحان ہوا ہے جس میں کامیاب ہونے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے آج ایک جلسہ سیرت النبی و تقسیمات انعامات کے عنوان سے منعقد ہورہاہے جس میں معزز علماءکرام تشریف لارہے ہیں۔

 

زیر صدارت: مولانا ابوالکلام صاحب قاسمی

مہمان خصوصی: عزت مآب جناب محمد کلیم صاحب عرف گڈو خان چیئرمین نگر پالیکا نوتنواں

مقرر خصوصی حضرت اقدس مفتی و مولانا سُفیان احمد اعظمی قاسمی مدظلہ العالی، خلیفہ و مجاز بیعت طبیعت الامت حضرت اقدس حکیم کلیم اللہ صاحب دامت برکاتہم استاذ تفسیر و فقہ مدرسہ اشاعت العلوم کوٹلہ اعظم گڑھ۔

حضرت مولانا محمد عامر اعظمی قاسمی ابن مولانا اعجاز احمد اعظمی نوراللہ مرقدہ استاذ مدرسہ شیخ الہند انجان شہید اعظم گڑھ۔

حضرت مفتی و مولانا مقصود عالم صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ گلشن نبی نیاگاوں گورکھپور ۔

آپ تمامی حضرات سے پرخلوص گزارش ہیکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں تشریف لاکر حوصلہ افزائی فرمائیں۔

نوٹ: پروگرام بعد نماز مغرب مدرسہ سراج العلوم کے احاطے میں ہوگا انشاءاللہ۔

الداعی: مولانا قمر الحسن صاحب قاسمی صدر المدرسین مدرسہ اشرف العلوم کرتھیا مہراج گنج

Comments are closed.