Baseerat Online News Portal

مالک الملک ہے تو ہی ہے کبریا

حمد باری

شہناز عِفّتؔ ممبئی

اے خدا اےخدا اےخدا اےخدا

مالک الملک ہے تو ہی ہے کبریا

تیری نعمت کے محتاج ہیں ہم سدا

ہم فقیروں پہ نظر کرم کر ذرا

ساری مخلوق اور یہ زمیں آسماں

سب ترے حکم کے تابع ہیں اے خدا

تو ہے غفار و قادر , رحیم و غفور

تری رحمت کا ہم کوسدا آسرا

ہم ہیں پاپی زمانے کے راندھے ہوئیے

کون ہے جز ترے اپنا حامی بھلا

تیرگی ہر طرف چھائی ہے جہل کی

کفر سے لڑ سکوں مجھ کو دے حوصلہ

راہِ حق پہ چلے  عِفّتؔ ناتواں

کر رہی ہے دعا دل سے صبح و مسا

Comments are closed.