کرانتی دیوس کے موقع پر انصاف منچ کا ترنگا مارچ

دربھنگہ۔ ۹؍اگست: (محمد رفیع ساگر) کرانتی دیوس اور یوم عاشورہ کے موقع پر کنسی گاؤں میں انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد کی قیادت میں محرم کے جلوس کے ساتھ ترنگا مارچ بھی نکالا گیا۔ اس موقع پر نیاز احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ظلم کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے شہدا کی تاریخ کو یاد کیاجاتا ہے اور 9 اگست کو یوم انقلاب بھی منایا جاتا ہے وہیں ہندستان میں پہلی مرتبہ انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک کا آغاز مہاتما گاندھی کی پکار پر لوگ آزادی کی تحریک میں کود پڑے اور انگریزوں کو ملک سے بھگا کر دم لیا، آج ملک کا آئین اور آزادی خطرے میں ہے، پھر ملک کی آزادی کو بچانے کے لئے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے تحریک تیز کرنا ہوگا۔

Comments are closed.