محرم کے جلوس میں پرتشدد جھڑپ، ۱۰؍زخمی

مظفرپور۔ ۹؍اگست: سکرا بلاک میں محرم الحرام کے چوکی جلوس میں پیر کے روز مسجد چوک چکرابے منیاری میں دوگاؤں والوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔ دونوں طرف سے لاٹھیوں کی بارش شروع ہوئی۔ دونوں فریق ایک دوسرے کو مارنے لگے۔جھڑپ میں مجھولیا پنچایت کے سات پورہ گاؤں کے محمد اسلام، محمد فرید، محمد اعجاز، محمد زبیر، محمد معین الدین، محمد غلام کا سر پھٹ گیا۔ سبھی کو علاج کے لیے سکرا اسپتال لایا گیا۔ اسی دوران چکرابے منیہاری گاؤں کے محمد کلیم، محمد انور، محمد عبدالرحیم، محمد احمد بھی شدید طور پر زخمی ہے۔ ان کا مورول اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔واقعہ کے بعد دونوں گائوں میں کشیدگی ہے۔ اطلاع پر پہنچی سکرا پولیس نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ زخمیوں نے بتایا کہ اسکوٹی پر سوار ایک نوجوان نے ادھیڑ عمر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ اس پر جھگڑا ہوا اور لڑائی ہو گئی۔ وہیں دونوں گاؤں میں پولیس فورس کے ساتھ تھانہ انچارج کیمپ کر رہے ہیں۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ ابھی حالات قابو میں ہے۔
Comments are closed.