روہنگیاپناہ گزیں کو دہلی میں ہرگز آباد نہیں ہونے دیں گے

 

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ سسودیاکا پریس کانفرنس میں اعلان

نئی دہلی۔۱۸؍ اگست: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ روہنگیا کو کسی بھی حالت میں دارالحکومت میں بسنے کی اجازت نہیں دیا جائے گا۔سسودیا نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر ان سے دریافت کیا ہے کہ دہلی میں روہنگیاوں کے آباد ہونے کے معاملے پر مرکزی حکومت کیا سوچتی ہے۔ سسودیا نے کہا کہ انہوں نے شاہ سے درخواست کی ہے کہ وزارت داخلہ اس معاملے پر ملک کے سامنے اپنا موقف پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا کہ ان کی حکومت دہلی کے بکر والا میں روہنگیا پناہ گزینوں کو فلیٹ دینے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے اتنا بڑا فیصلہ لے لیا اور ریاستی حکومت کو بتایا تک نہیں ۔ اس لیے وزارت داخلہ کو اس معاملے پر وضاحت دینی چاہیے اور مرکزی حکومت کا موقف ملک کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے کل واضح کیا تھا کہ روہنگیا پناہ گزین نہیں ہیں اور ان کو فلیٹ دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔سسودیا کے آج کے بیان پر بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے روہنگیاو¿ں کو اچھی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مرکز کو خط لکھا ہے۔ بی جے پی حکومت کا موقف واضح ہے کہ تمام روہنگیائیوں کو ملک سے بے دخل کیا جائے۔ ایسے میں آپ حکومت کو روہنگیا وںکے بارے میں اپنا موقف واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.