کافر اب تیری گردن اتاری جائے گی

نوپور شرما کی حمایت کرنے پر اب شیوسینا لیڈر کو ملی دھمکی
ناگپور۔۱۸؍ اگست: حضور ﷺکو لے کر متنازعہ ریمارکس کرنے پر بی جے پی سے نکالی گئی نوپور شرما کی حمایت کرنی شیو سینا کے ایک رہنما کو اس وقت مہنگی پڑی جب اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔ دراصل، ناگپور کے شیوسینا لیڈر کو نوپور شرما کی حمایت کرنے پر دھمکی دی گئی ہے۔ شیو سینا کے رہنما لارنس گریگوری کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خط میں لکھا گیا ہے کہ ‘کافر اب تمہاری گردن اتاری جائے گی۔پیغمبرمحمدکے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرنے سے پہلے ہی نوپور شرماپر کافی تنازعات میں ہیں۔گزشتہ ماہ راجستھان میں ایک درزی کنہیا لال کو بھی نوپور شرما کی حمایت کرنے پر دردناک موت دے دی گئی تھی۔بتادیں کہ نوپور شرما نے ٹیلی ویژن پر ایک مباحثے کے دوران پیغمبر محمد کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد نوپور شرما نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ نوپور شرما کو بھی سپریم کورٹ نے سخت پھٹکار لگائی تھی کیونکہ تنازعہ بڑھتا گیا تھا۔جس کے بعد انہوں نے کہا تھاکہ پیغمبر محمد کے بارے میں ان کا تبصرہ صرف ‘بھگوان شیو کی توہین کے ردعمل کے طور پر آیا ہے۔ کیونکہ وہ اسے برداشت نہیں کر سکی تھی۔
Comments are closed.