ڈاکٹروں کو انسانیت کی بنیاد پر طبی خدمات انجام دینا چاہئے
فیمس ہیلتھ کیئر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر انورسعید کااظہار خیال
دیوبند،5؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سانپلہ روڑ پر واقع فیمس ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح سی سی آئی ایم کے سابق رکن اور جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر انور سعید نے اسپتال کے بانی ڈاکٹر محمد ذیشان سیفی اور ڈاکٹر محمد عارف رائو کو اسپتال کھولنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اس اسپتال سے علاقہ کے لوگوں کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کو وقت پر بہتر طبی امداد فراہم کرانا نہایت نیک عمل ہے۔ ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ طبی پیشے سے وابستہ افراد کو چاہئے کہ وہ انسانیت کی بنیاد پر مریضوں کے ساتھ حسن سلوک اور بہتر معاملہ کریں۔ ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ ڈاکٹری کے پیشہ میں ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ خدمت کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے جو یقینا عوامی مقبولیت اور فلاح وبہبود کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈاکٹر سے بڑی امیدیں وابستہ رہتی ہیں۔ ڈاکٹر انور سعیدنے کہا کہ اسپتال اور ڈاکٹرس ایک ہی سکے کے دو رخ ہوتے ہیں ، کوئی بھی ایک دوسرے کے بغیر کام کاج نہیں کرسکتا۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر س کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ مریض کو شفا حاصل ہو ،یہ برادری بلاتفریق مذہب وملت اور ذات کے سبھی مریضو ں کو یکساں علاج کرتی ہے، اس برادری سے گنگا جمنی تہذیب کی روشن مثال بھی ملتی ہے۔اس اسپتال سے یہاں پر لوگوں کو سستا اور اچھا علاج مہیا ہوسکے گا۔ ڈاکٹر شمیم دیوبندی اور ڈاکٹر ایس اے عزیز نے بھی اسپتال کے بانی ڈاکٹر محمد ذیشان سیفی اور ڈاکٹر محمد عارف رائو کو اسپتال کھولنے پر مبارک باد ی۔ اسپتال کے بانی ڈاکٹر محمد ذیشان سیفی اور ڈاکٹر محمد عارف رائو نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسپتال کھولنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ ہم یہاں پر اس مہنگائی کے دور میں مریضوں کو سستا علاج مہیا کراسکیں۔ اس دوران اسپتال کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شوگر ودیگر امراض کی جانچ کرائی۔ اس موقع پر محمد غزالی صدیقی، افضال پردھان، ڈاکٹر شمیم، ڈاکٹر کوہلی، ڈاکٹر ایس اے عزیز، ڈاکٹرایچ آر عادل سمیت علاقہ کے سیکڑوں افراد موجود رہے۔
Comments are closed.