تحریک فلاح ملت کےزیراہتمام آ ل ممبئی تقریری مسابقہ بحسن وخوبی اختتام

 

ممبئی (طفیل ندوی )طلبائے مدارس واسکول کےدرمیان آل ممبئی تقریری مسابقہ تحریک فلاح ملت کےزیراہتمام انعقادکیاگیا جس میں تقریبا ۳۸؍طلباءنے حالات حاضرہ ودیگر چندمنتخب کردہ عنوانات پر اپنی پوری مستعدی اور ولولہ انگیزطورپرعمدہ تقاریرپیش کی جس کوعلمائے کرام اور مساہمین نےخوب سراہا مسابقہ کی سرپرستی حضرت مولانامحموددریاآبادی (جنرل سکریٹری علماءکونسل)صدارت حضرت قاری محمدصادق صاحب (مہتمم معراج العلوم )اورقیادت حضرت مولانانوشاداحمد صدیقی (صدرجامعہ عربیہ منہاج السنہ ،امام الہندفاؤنڈیشن)کی رہنمائی ورہبری میں منعقدہوا صبح ۹؍بجےوقت مقررہ پرپروگرام کاآغازکردیاگیاتلاوت قرآن وحمدونعت کےبعد سلسلہ ٔمسابقہ شروع ہوا جوتقریباوقفہ ٔنمازظہرکیساتھ ۲؍بجےکامیابی کیساتھ صدرصاحب کی دعاءپراختتام ہوا ،اس دوران محموددریاآبادی نے چند منٹ اپنے قیمتی تاثرات پیش فرمائے، تقریر کس طرح پیش کریں ،کن امورکاخیال رکھیں ،چند علمی وعلمی نکات کیساتھ انہوں نےشرکائے مسابقہ کو مبارکبادپیش کی اورانہیں مطالعہ کی طرف رغبت دلاتےہوئے کہاکہ ہمارامطالعہ جتناوسیع ہوگا ہماری تقریر یاکوئی بھی امورپرہمارا اظہارخیال مؤثرہوگا کیوں کہ مطالعہ ہی اصل ہے ،اسلئے مطالعہ کو اپنےلئےلازمی سمجھیں، بعدہ حضرت مولانازاہدخان قاسمی نے اپنےمختصراخطاب میں طلباءکی ذہانت پر بہترین پیرایہ میں ایک اہم بادشاہ وقت اورطالب علم کا واقعہ ذکر کرتےہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ حاضرجوابی سے بڑےبڑے اشخاص کوآپ خاموش کرسکتےہیں ،مگراس وقت جب آپ مدرسے کی انجمن میں مکمل طورپرشرکت کریں گے،الفاظ کااپنےپاس ذخیرہ کریں گے ،پھرکہاں کون سالفظ استعمال کرناہے یہ تمام ہنرکےآپ مالک ہوجائیں گے مگر اس وقت جب مطالعہ کریں گے،اوراپنامطالعہ وسیع کریں گے،اخیرمیں شرکائےمسابقہ کےدرمیان تقسیم انعامات عمل میں آیااول انعام محمدسلمان ولدمولانانسیم اخترندوی قاسمی متعلم مدرسہ فاروقیہ گونڈی،دوم انعام محمدیوسف ولدمحمدالیاس متعلم مدرسہ تعلیم القرآن اندھیری ،سوم انعام محمدہلال ولدمولانابلال متعلم مدرسہ قاسم العلوم مسجدحقانی نےحاصل کیا جنہیں رقم ،محمودیہ ایوارڈ،بیگ،کتاب،اورسرٹیفکیٹ سے نوازاگیا مزید چندشرکاءکوتشجیعی انعام اور تمام کو سرٹیفکیٹ اورکتابیں پیش کی گئیں ،اس کے بعد صدرصاحب کی دعاؤں پرپروگرام کااختتام ہوابعدہ مسابقہ کےروح رواں محمد عامل ذاکرمفتاحی نے تمام مہمانان اورشرکائےمسابقہ کاشکریہ اداکیا ۔

Comments are closed.