ہائی کورٹ نے طلبہ رہنما عمر خالد کی درخواست ضمانت مسترد کردی

نئی دہلی(ایجنسی)ہائی کورٹ نے دہلی فسادات کیس میں جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے اس سال مارچ میں بھی فروری 2020 کے فسادات سے متعلق مبینہ سازش کے ایک معاملے میں خالد کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ یہ ماننے کی معقول بنیادیں ہیں کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات پہلی نظر میں سچ ہیں۔ عمر خالد 14 ستمبر 2020 سے جیل میں ہیں۔
عمرخالد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت فسادات کی سازش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کے فسادات میں 53 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جب کہ 700 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.