سماجی خدمت میری سیاست اور زندگی کا مقصد ہے
ہندو مسلم بھائی چارہ سمیتی کے ذریعہ اعزا ز دیئے پر حاجی فضل الرحمن کااظہار خیال
دیوبند،18؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
ہندو مسلم بھائی چارہ سمیتی کے ذریعہ سہارنپور کے لوک سبھا ممبر حاجی فضل الرحمن کو رونا کے دور میں ا ن کی نمایاں خدمات کے لئے انہیں اعزاز سے نوازا اور ان کی خدمات کی ستائش کی۔آج ہندو مسلم بھائی چارہ سمیتی کے صدر سلیم قریشی کی قیادت میں سمیتی کے وفد نے سہارنپور میں واقع رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر پہنچ کر کورونا کے دور میں حاجی فضل الرحمن کے ذریعہ کی گئی سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں مومنٹو پیش کرکے اور شال اوڑھاکر ا ن کا اعزاز کیا اور کہاکہ حاجی فضل الرحمن ہمہ سماجی خدمات کے لئے سرگرم رہتے ہیں۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں آئے ہیں۔ ان کی زندگی کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف سہارنپور بلکہ پورے ملک میں ہندو مسلم بھائی چارہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور ضلع کے لوگوں نے انہیں ہمیشہ عزت و احترام سے نوازا اور پارلیمنٹ پہنچایا ہے، اسلئے وہ ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ہندومسلم بھائی چارہ سمیتی کے صدر سلیم قریشی نے کہا کہ ان کی تنظیم سماج میں نمایاں عوامی خدمات کرنے والوں اور بھائی چارے کا پیغام دینے والے ہر شخص کو عزت وا حترام دینے کاکام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اچھے کام کرنے والوںکی حوصلہ افزائی ضروری ہے،کیونکہ اس سے سماج کے تئیں ان کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ وفد میں سلیم قریشی کے علاوہ عمران صدیقی، فیصل خان، عثمان رنگریز، پھول میاں، توصیف قریشی، بلال انصاری وغیرہ شامل تھے۔
Comments are closed.